Book Name:Buray Khatmay ka khof

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!اب کچھ ایسی باتیں سُنتے ہیں جنہیں  احادیثِ مُبارکہ ،اقوالِ بزرگانِ دین یا کتبِ فقہ میں بُرے خاتمے کا سبب قرار دِیا گیا ہے ،بُرے خاتمے کا سبب بننے والے ان کاموں کو کان لگا کر سُنئے ،عبرت حاصل کیجئے اور اگر خُدانخواستہ ہم میں سے کوئی ان افعال میں مبتلا ہے توہاتھوں ہاتھ سچی توبہ بھی کرے۔

·      نماز میں سُستی کرنا بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے(ماہِ رمضان کی برکت سے ہرطرف نمازوں کی بہارآ جاتی ہے مگرافسوس ماہِ رمضان کے رُخصت ہوتے ہی مسجدوں کی رونقیں کم ہو جاتی ہیں،اے کاش!تمام مسلمان ساراسال نمازوں کی پابندی کا اِہتمام کریں)٭ شراب نوشی بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے(شراب پیشاب کی طرح ناپاک ہے،مگر پھربھی کئی نادان عارضی لذّت کی خاطراللہ و رسول کی ناراضی مول لیتے ہیں)٭والدین کی نافرمانی کرنا بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے (ماں باپ اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہیں،اِنہی کے سبب ہمارا وجودقائم ہے،اِن کی رِضا میں اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا ہے،ان کی ناراضی میں اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی ہے،بدبخت ہے وہ اِنسان جو ماں باپ کوناراض کرکے جہنّم میں داخلے کا سامان کر لے) ٭مسلمانوں کو تکلیف دینا بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے(بسا اوقات بظاہرچھوٹے نظرآنے والے معاملات بھی مسلمانوں کی دِل آزاری و تکلیف کا باعث بنتے ہیں مگراس طرح کے کئی معاملات کونظراندازکر دیاجاتا ہے،لہٰذا ایسے کاموں کی طرف توجہ دے کر ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے)٭چغلی اور حسد کرنا بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے (چغلخورگویا کہ محبتوں کا چورہے،دِینِ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے،چغلی کی نحوست سے آپس میں محبتیں،نفرتوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں،خاندانوں کے خاندان جُداہوکرقتل و غارت گَری جیسے گناہوں کا بھی اِرتکاب کر گزرتے ہیں،اِسی طرح حاسد بیچارا حسد کی آگ میں ہروقت جلتا رہتا ہے اورگویابزبانِ حال یہ کہہ رہاہوتا ہے کہ"میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تقسیم پر راضی نہیں ہوں"۔الامان والحفیظ)٭بد فعلی کرنا بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے(ہرطرف گناہوں کاسیلاب زوروں پرہے،انٹر نیٹ،سوشل میڈیااورمختلف ذرائع سے نِت نئے گناہوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے،بدنگاہی کی نحوست سے نفسِ امّارہ گناہ پر اُبھارتا ہے،جس کی وجہ سے انسان اپنی نفسانی خواہش کو پورا کرنے کے لیے نہ کرنے کے کاموں میں بھی جا پڑتاہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں