Book Name:Buray Khatmay ka khof

میں پابندی کے ساتھ شریک ہونے کا ذہن بنائیے چنانچہ

٭دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےسنّتوں بھرے اجتماعات میں اِستقامت کے ساتھ شریک ہونا رِضائے الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ،خَوفِ خُدا عَزَّ  وَجَلَّ اور عشقِ حقیقی کے حُصول کا ذریعہ ہے۔٭اس میں شرکت کی برکت سے مَحَبَّتِ رسول صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعمت میسّر آتی ہے۔٭اللہ والوں کے فیضان سے فیضیاب ہونے کی سعادت ملتی ہے۔٭ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  و بزرگانِ دین رَحْمَۃُاللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی تعلیمات پر عمل کی رغبت بڑھتی ہے۔٭علمائے کرام،ذِمَّہ داران اور عام مومنین کا قُرب میسّر آتا ہے۔ ٭فرائض و واجبات،سُنَنن و مستحبَّات کی پابندی اور نفل عبادات کی بجاآوری کا جذبہ بیدارہوتا ہے۔ ٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی برکت سے بہت سے لوگوں کو گُناہوں کی گندی بیماری سے شِفا مل گئی اور ان کے دل عبادت کی جانب مائل ہوگئے۔ ٭بہت سے اسلامی بھائیوں کو رُوحانی و جسمانی امراض سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے چھٹکارا نصیب ہوگیا۔٭اس  میں شرکت کی برکت سے دِلی سکون  واطمینان محسوس ہوتا ہے۔٭مدنی انعامات پر عمل اور  راہِ خُدا میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت ملتی ہے۔ ٭حقوق اللہ و حقوق العباد(یعنی بندوں کے حقوق) کی بجاآوری کا ذہن بن جاتا ہے۔٭دل و دماغ علمِ دین کی روشنی سے معمور اور جہالت کے اندھیرے دورہوجاتے ہیں۔٭مسجد کا ادب و احترام کرنے اورمسجد میں داخل ہوتے وقت نفلی اعتکاف کی نیت کرنے کا ذہن بنتا ہے ۔٭سنّتوں بھرے اصلاحی بیانات سننے،سنّتیں سیکھنے سکھانے اورذکر و دُعا کے حلقوں میں شرکت کی سعادت ملتی ہے۔

       الغرض سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کی برکات نہ صرف شرکائے اجتماع کا مُقَدَّر بنتی ہیں بلکہ ان سے تعلق رکھنے والے بھی ان برکتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں۔آئیے ہم میں سے ہر اسلامی بھائی یہ نیت کرے کہ کوئی شرعی مجبوری نہ ہونے کی صورت میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع و مدنی