Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

آزمائش پر صَبْر انبیاء کا طریقہ ہے:

          میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!حضرتِ سَیِّدُنااِبْراہیمعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کو دِیْنِ حق کی دعوت دینے میں کیسی ہِمّت ،اِسْتقامت،حوصلے اورصَبْرسے کام لیا۔ پہلےآپ عَلَیْہِ السَّلَام کے گھر والے آپ کے دُشْمن ہوئے ،پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم بھی دُشْمن ہو گئی،اس کے باوُجُود آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے دعوتِ دِیْن پہنچانا تَرک نہ فرمایا ،بلکہ ان کی اِصْلاح کی کوشش جاری رکھی۔یہاں تک کہ اُنہوں نےآپ عَلَیْہِ السَّلَامکو زِنْدہ آگ میں جَلا نے کا فیصلہ کر لیا، تَب بھی آپ  عَلَیْہِ السَّلَام نے ان کے آگے جُھکناگوارا نہ کیااورکَمالِ صَبْردیکھئے!اُس وَقْت حضرتِ سَیِّدُناجبریل ِ امینعَلَیْہِ السَّلَام نےحاضِر ہوکرعرض بھی کی کہ کوئی حاجت ہےتوفرمائیں پُوری کردوں؟مگرقُربان جائیے! حضرت سَیِّدُنا اِبْراہیم خَلِیْلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر کہ اس وَقْت بھی صَبْر ورِضا کے پیکر بنے رہے۔اِس واقعے سے اُن اسلامی بھائیوں کوبھی دَرْس حاصل کرنا چاہیے جو راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں نیکی کی دعوت  دیتے ہوئے پیش آنے والی مُصیبتوں پر شِکْوہ کرتے نظرآتے ہیں۔ یاد رکھئے!دِیْن کی تبلیغ کرنا اَنْبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی سُنَّتِ کریمہ ہے اوراس راہ میں ملنے والی تکلفیوں پر صَبْر کرنا بھی اِنہی مُقَدَّس ہستیوں کاطریقہ  ہے۔اللہعَزَّ وَجَلَّ اَنبیاو مُرسَلینعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْماوراَوْلیائے کاملینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی آزمائش فرماتاہے اوران مَصائِب وآلام پر صَبْر کرنے  پر وہ رَحِیْم وکریم رَبّعَزَّ  وَجَلَّاپنی رحمت سےاُنہیں  بےشُماراَجْروثواب اوربُلنددَرَجات سے بھی نوازتاہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ جب بھی نیکی کی دعوت دیتےوَقْت کہیں مُشکلات اورمُصیبتوں کا سامناکرناپڑے تو رِضائے اِلٰہی کی خاطِراسے برداشت کرتے ہوئے صَبْر سے کام لیں۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے اَجْروثواب کاخزانہ ہمارے ہاتھ آئےگا۔