Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

الرُّءْیَاۚ- اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ(۱۰۶) كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۰۵)وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ(۱۰۷)

تَرْجَمَۂ اِبْراہیم بیشک تُو نے خواب  سچ کردِکھا ئی ، ہم ایسا ہی صِلہ دیتے ہیں نیکوں کو،بیشک یہ روشن جانچ تھی اور ہم نے ایک بڑا ذَبِیْحہ اس کےصَدْقہ میں دے کر اسے بچالیا۔‘‘(تفسیر خازن ج ۴ ص ۲۲ملخّصاً ،ازبیٹا ہو تو ایسا،ص۱۲)

آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف:

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اس واقعے سے جہاں حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا اَعْلیٰ مَقامِ صَبْر و رِضا ثابت ہوتا ہے، وہیں حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہیم خَلِیْلُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کااپنے رَبّعَزَّ  وَجَلَّ کاحَددَرَجہ مُطِیْع وفرمانبردارہونابھی ظاہر  ہوتاہے۔

کیاہر کوئی خواب دیکھ کر اپنا بیٹا ذَبح کر سکتا ہے؟

یاد رہے! کوئی شخص خواب یا غیبی آواز کی بُنْیاد پر اپنے یا دوسرے کے بچّے یا کسی اِنسان کو ذَبْح نہیں کر سکتا ، کرے گا تو سَخْت گُنہگار اور عذابِ نار کا حَقْدار قَرارپائے گا۔حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جو خواب کی بِنا پر اپنے بیٹے کی قُربانی کے لئے تیّار ہو گئے،یہ حَق ہے کیوں کہ آپ نبی ہیں اور نبی کا خواب وَحْیِ اِلٰہی ہوتا ہے۔ ان حضرات کا اِمْتحان تھا،حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام جَنَّتی دُنْبہ لے آئے اور اللہتَعَالٰی کے حکم سے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے پیارے بیٹے کے بجائے اُس جَنَّتی دُنْبے کو ذَبْح فرما دیا۔

 (بیٹا ہوتو ایسا،ص۱۹)

آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام”ابراہیم“ہے۔اِبْراہیم سُریانی زبان کا لَفْظ ہے۔اس کےمعنی ہیں اَبٌ رَحِیْمٌ ( یعنی مہربان باپ)چُونکہ آپ بچوں پر بہت مہربان تھے۔نِیز مہمان نَوازی اور رَحْم و کرم میں