Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

12 مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے!                              

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آپ بھی سُنَّتوں  کی خِدْمت کےلیے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کام مُسلمانوں کو راہِ سُنَّت پرچلانے میں بہت مُعاوِن ہیں۔ان 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدرسۃُ المدینہ بالِغان‘‘ میں پڑھنا پڑھانا بھی  ہے۔قرآنِ پاک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کامُبارَک کلام ہے،اس کاپڑھنا،پڑھانااورسُننا سُنانا سب ثواب کا کام ہے، لیکن یہ ثواب اسی وَقْت ملے گا جبکہ دُرُسْت تَلَفُّظکے ساتھ پڑھا گیاہو وَرنہ بَسا اَوْقات ثواب کے بَجائے بندہ عذاب کا مُسْتَحِقبن جاتاہے۔میرےآقااَعْلیٰ حضرت،امامِ اَہْلسُنَّت،مولانا شاہ امام احمد رضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:’’بِلاشُبہ اتنی تَجویدجس سےتَصحیحِ(تَصْ۔حِی۔حِ)حُروف ہو (قواعدِتجویدکے مُطابِق حُرُوف کودُرُست مَخارِج سے اَدا کر سکے)اورغَلَط خوانی(یعنی غلط پڑھنے) سے بچے، فرضِ عَین ہے۔‘‘(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ ج۶ ص ۳۴۳)قرآنِ کریم پڑھنااورپڑھاناکس قدر باعثِ فضیلت ہے۔ چُنانچہ نبیِّ مُکرَّم،نُورِمُجسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعظَّم ہے:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُراٰنَ و َعَلَّمَہٗ۔ یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔(صَحِیحُ البُخارِی ج ۳ ص ۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷)حضرتِ سیِّدُناابُوعبدالرحمن سُلَمیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسجِدمیں قرآنِ پاک پڑھایاکرتےاور فرماتے: اِسی حدیثِ مُبارک نے مجھے یہاں بٹھا رکھا ہے۔(فَیضُ القَدیر ج۳ ص۶۱۸ تحتَ الحدیث۳۹۸۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم بھی دُرُست قواعد ومَخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے کےخواہشمندہیں اور پڑھنا بھی چاہئے تومدرسۃُ المدینہ(بالغان )میں ضَرورشرکت کیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ مختلف مَقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُوماًبعدنمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃُالمدینہ (بالغان )کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مَخارِج سے حُروف کی دُرُست اَدائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے اوردُعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ دُرُست کرتے اورسُنَّتوں کی تعلیم مُفْت حاصل