Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

کرتے ہیں۔علاوہ اَزیں دُنیا کے مختلف مُمالِک میں گھروں کے اَندر تقریباَروزانہ ہزاروں مَدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (برائے بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں، جن میں اسلامی بہنیں قرآن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃ المدینہ بالغان کی برکت سےکئی اسلامی بھائیوں کی اصلاح بھی ہوئی ہے ۔ آئیے اسی حوالے سے ایک ایمان افروز مدنی بہار سنتے ہیں۔  

میری زندگی میں بہار آ گئی:

زم زم نگر،حیدرآباد (باب الاسلام،سندھ) کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا، دنیا کی موج مستی میں گم، اپنی آخرت کے انجام سے غافل ایامِ حیات بسر کر رہا تھا کہ میری سوئی ہوئی قسمت جاگ اُٹھی، مجھے مدرسۃُ المدینہ(بالغان) کی رُوحانی فضائیں تو کیا مُیَسَّر آئیں میری تو خُوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا۔ مدرسۃُ المدینہ(بالغان) کی برکات نے میرے تاریک دل کو خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطفےٰکے چراغ سے مُنوَّر کر دیا۔ اس میں مجھے قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بھی ملااورہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ(بالغان)میں پڑھنے کی برکت سے میری زندگی میں بہار آگئی،فیشن پرستی وموج مستی سےنجات حاصل ہو گئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تادمِ تحریر مدنی قافلہ ذِمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سفر کی سُنّتیں اور آداب:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ