Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

آپ مَشْہورہیں، اسی لیے آپ کو اِبْراہیم کہاجاتاہے۔بعض لوگوں نے کہا ہے کہ اِبْراہیم اَصْل میں ابرم تھا۔جس کے مَعْنیٰ ہیں بُزرگ،چُونکہ آپ بہت سے اَنْبِیائے کرام(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کے والد ہیں  اور سارے دِیْنوں میں آپ کی عِزت،حتّٰی کہ  مُشرکینِ عَرب بھی آپ کی عَظمت کرتے تھے ،اس لیے آپ کانامِ نامی اِبْراہیم ہوا۔(تفسیرِ نعیمی ۱/۶۱۸، ملتقطاً)آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی کُنْیَت ابُوالضَّیْفان(بہت مہمان نواز) ہے۔ کیونکہ آپ کا گھرسڑک کے کِنارے تھاجوبھی وہا ں سے گُزرتاآپ اس کی مہمان نوازی کرتے تھے۔(تفسیرِ خازن،تحت قولہ ومن احسن دیناممن اسلم،۱/۴۳۴)آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکی وِلادَت سَرزمینِ ”اَہْواز“ کے مقام ”سوس“میں ہوئی پھرآپ کےوالدآپ کو”بابِل“ملکِ نَمْرودمیں لےآئے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوحکمت و دانائی سے سَرفرازفرمایا اورآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو زمین و آسمان کی تمام اَشْیاء کا مُشاہَدہ بھی کرایا ۔چُنانچہ اِرْشادِ رَبّانی ہے:( وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ(۷۵)) تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اور اسی طرح ہم اِبْراہیم کو دِکھاتے ہیں ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اوراس لئے کہ وہ عَیْنُ الْیَقِیْن والوں میں ہوجائے۔(پارہ:۷، الانعام: ۷۵)

10 خاص فضیلتیں:

آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دس(10) ایسی فضیلتیں حاصل ہیں جوآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ خاص ہیں۔وہ فضیلتیں یہ ہیں: ٭…رَسُولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکےبعدحضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سب سے اَفْضَل ہیں٭…حضرت اِبْراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامہی اپنے بعدآنے والے سارے اَنْبِیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کے والِد ہیں۔(بہارِ شریعت، ۱/۵۲)٭…ہر آسمانی دِیْن میں آپ ہی کی پَیْروِی اور اِطاعَت ہے٭…ہر دِیْن والےآپ کی تَعْظِیْم کرتے ہیں٭…آپ ہی کی یادقربانی ہے٭…آپ ہی کی یادگارحَج کے اَرْکان ہیں٭…آپ ہی کَعْبہ شریف کی پہلی تَعْمِیْر کرنے والے یعنی