Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

خواب سچ  کر دکھایا:

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ماہِ ذُوالْحِجَّۃُالْحَراماپنی خُوشبوئیں ،بہاریں اوربرکتیں لُٹا رہاہے۔یہ وہ مُبارَک مہینہ ہے کہ جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارےنبی،حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہیم خَلِیْلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نےاپنے صاحبزادےحضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل ذَبِیْحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے ساتھ مِلْ کر صَبْرو رِضا کا ایسامَنْظر پیش فرمایا کہ جس کی نَظِیْر (مثال)نہیں ملتی۔آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ ُوَالسَّلَام نے ذُوالْحَج  کی آٹھویں(8) رات ایک خواب دیکھاجس میں کوئی کہنے والایہ کہہ رہاہے:’’بے شکاللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں اپنے بیٹے کو ذَبْح کرنے کا حُکم دیتا ہے ۔‘‘نَویں(9) رات پھر وہی خواب دیکھا،دَسویں(10) رات پھر وہی خواب دیکھنے کے بعدآپعَلَیْہِ السَّلَام  نےصُبح اس خواب پرعمل کرنے یعنی بیٹے کی قُربانی کا پَکّا اِرادَہ فرمالیا۔(تفسیرِ کبیر، ۹/۳۴۶،از بیٹا ہو تو ایسا،ص۲۔۳، ملتقطاً)اللہ عَزَّوَجَلَّکےحکم پرعمل کرتے ہوئےبیٹے کی قُربانی کے لئےحضرتِ اِبْراہیمعَلَیْہِالصَّلٰوۃ ُ وَالسَّلَامجب اپنے پیارے بیٹے حضرتِ اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِالصَّلٰوۃ ُ وَالسَّلَامکوجن کی عمر اُس وَقْت 7سال(یا13سال یا اِس سےتھوڑی زائد)تھی لےکرچلے۔(بیٹا ہوتوایسا،ص۳)پھرجس طرح حضرت اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ ُ وَالسَّلَام نےکہاتھا ان کواُسی طرح باندھ دیا،اپنی چُھری تیز کی،حضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ الصَّلٰو ۃُ وَالسَّلَام کوپیشانی کے بَل لِٹادیا،اُن کے چِہرے سےنظر ہٹالی اوران کے گلے پرچُھری چَلادی،لیکن چُھری نے اپنا کام نہ کیایعنی گَلا نہ کاٹا۔اِس وَقْت حضرتِ ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر  وَحْی نازِل ہوئی۔چنانچہ پارہ 23سُوْرَۃُالصّٰفّٰت آیت نمبر104 تا 107میں ارشاد ہوتاہے :

وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ(۱۰۴) قَدْ صَدَّقْتَ     کنزالایمان:’’اورہم نے اسے نِدافرمائی کہ اے