Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

رِضائےاِلٰہیعَزَّ  وَجَلَّاوراَجْرکی اُميدرکھواگرچہ وہ زمين پرگرچکاہو،کيونکہ وہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی حِفاظَت ميں گِرتا ہے۔(العجم الاوسط ، الحدیث: ۸۳۱۹، ج۶، ص ۱۴۸)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یادرکھئے !جس شخص  پرشَرعی اُصُولوں کی بِنا پرقُربانی واجِب ہے  اس پرقُربانی سے مُتعلِّق مَسائل سیکھنا بھی لازِم  ہیں ۔فِی ْزَمانہ عِلْمِ دِیْن سے دُوری کے باعث مُسلمان  اس  اَہَم فَریضہ کوبھی کَمَاحَقُّہُ(جیسا کہ اس کا حق ہے)اَدانہیں کرپاتے،ہمارے معاشرے کی ایک تعداد ایسی ہے جن کی دِیْنی مَعْلُومات کا حال یہ ہے کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے  مُختلِف  مالکِ نِصاب اَفْراد  پُورے گھر کی طرف سے ایک ہی بکرا قُربان کردیتے ہیں اورقُربانی کےلیے کیساجانورہوناچاہیے ؟یا کس عَیْب کی وجہ سے قُربانی نہیں ہوگی؟انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا اوروہ قُربانی کرنے کے بعداس خُوش فہمی میں مبُتلارہتے  ہیں کہ ہم نے بھی سُنَّتِ اِبْراہیمی پرعمل  کرلیا اور ہمارا واجِب اَداہوگیا ۔حالانکہ  ان کے ذِمّہ  واجب کی اَدائیگی باقی رہتی ہے۔اس لیے قُربانی کے اَحْکامات کا عِلْم ہونا بہت ضَروری ہے۔قُربانی میں پیش آنے والے مسائل کے مُتَعَلِّق شیخِ طریقت،امیرِ اَہْلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلا ل محمدالیاس عطّارقادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے 48 صفحات پر مُشْتمل رِسالے ”اَبْلَق گھوڑے سُوار“کا مُطالَعہ بہت مُفید رہےگا۔ ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ قُربانی کرنے سے پہلے کم اَزْ کم ایک بارتوضَرور اس رِسالے کامُطالَعہ فرمالیں۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر ذَخِیْرہ ہاتھ آئے گااور قُربانی کے بہت سےمَسائل سےبھی آگاہی ہوگی۔قُربانی کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات کیلئےمکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”بہارِشریعت جلد 3 حصہ 15“ سے قُربانی کے مَسائل کا مُطالَعہ کیجئے یادارُالْاِفْتاء اَہْلسُنَّت سے رُجوع کیجئے ۔

قُربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!تبلیغِ قُرآن وسُنَّت  کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک