Book Name:Hazrat e Ibrahim ki Qurbaniyan

رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔         (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اکثر و بیشتر ہمیں سفر کی ضرو رت پیش آتی رہتی ہے، لہٰذا ہم کوشش کر کے سفر کی بھی کچھ نہ کچھ سُنّتیں اورآداب سیکھ لیں تاکہ ان پر عمل کر کے ہم اپنے سفر کو بھی حصول ِ ثواب کا ذریعہ بنا سکیں ۔

٭…ممکن ہو تو جمعرات کوسفر کی ابتداء کی جائے کہ جمعرات کوسفر کی ابتداء کرناسُنَّت ہے۔ (اشعۃاللمعات،ج۵،ص۱۶۱)٭…اگر سہولت ہو تو رات کو سفر کیا جائے کہ رات کو سفر جلد طے ہوتا ہے ٭…اگر چند اسلامی بھائی مل کر مدنی قافلے کی صورت میں سفر کریں تو کسی ایک کو امیربنا لیں ۔ ٭…چلتے وقت عزیزوں ، دوستو ں سے قصور معاف کروائیں اورجن سےمعافی طلب کی جائے ان پر لازم ہے کہ دل سے معاف کردیں۔(بہارِ شریعت،حصہ ۶،ص۱۹) ٭…لباسِ سفر پہن کر اگر وقت مکروہ نہ ہوتوگھر میں چار(4) رکعت نفل ”اَلْحَمْدُ وَ قُلْ “سے پڑھ کر باہر نکلیں ،وہ رکعتیں واپسی تک اہل ومال کی نگہبانی کریں گی ٭…ہم جب بھی سفر پرروانہ ہوں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل ومال کواللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حوالے کر کے جائیں ۔ بلکہ ہوسکے تو اپنے گھر والوں کوذیل کے کلمات کہہ کر سفر پر روانہ ہوں ۔ اَسْتَوْدِعُکَ اللہَ الَّذِیْ لَایُضِیْعُ وَدَائِعَہٗ۔ترجمہ : میں تم کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے حوالے کرتا ہوں جو سو نپی ہوئی امانتو ں کو ضائع نہیں کرتا۔(سنن ابن ماجہ ،کتاب الجہاد ،باب تشبیع الغزوۃ  ووداعھم، الحدیث، ۲۸۲۵،ج۳،ص۳۷۲) ٭…سفرِتجارت کرنے والے اسلامی بھائیوں کوچاہیے کہ یہ پانچ (5)سورتیں