Book Name:Ramadan ki Baharain

هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ-وَ مَنْ كَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَؕ-یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ٘-وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(۱۸۵)

لوگوں کے لئے ہِدایت اور رَہنُمائی اور فیصلہ کی رُوشن باتیں، توتُم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضَرور اِس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سَفر میں ہو،تَو اُتنے روزے اور دِنوں میں۔ اللہ تُم پر آسانی چاہتا ہے اور تُم پر دُشواری نہیں چاہتا اور اِس لئے کہ تم گِنتی پوری کرواور اللہکی بڑائی بولو اِس پر کہ اُس نے تمہیں ہِدایت کی اور کہیں تم حق گُزار ہو۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس آیتِ مُقَدَّسَہ کے اندر اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی  نےماہِ  رَمَضَان میں روزے رکھنے کا حُکم بھی فرمایا ہے ۔ یاد رہے کہ تَوحِیدو رِسَالت کا اِقْرارکرنے اور تمام ضَروریاتِ دِین پر ایمان لانے کے بعدجس طرح ہر مُسلمان پر نَماز فَرْض قراردی گئی ہے، اسی طرح رَمَضَان شریف کے روزے بھی ہر مُسلمان (مَرد وعورت ) عاقِل وبالِغ پر فَرض ہیں۔ دُرِّمُخْتارمیں ہے:روزے دس (10) شَعْبَانُ الْمُعَظَّم   ۲     ؁ھکو فرض ہوئے۔      (دُرِّمُخْتار مع رَدُّالْمُحْتار ج۳ص۳۳۰)

رزہ فرض ہونے کی وجہ

اِسلام میں اکثر اَعمال کسی نہ کسی رُوح پَروَر واقِعہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے مُقَرَّر کئے گئے ہیں۔مَثَلاً صَفا اور مَروَہ کے درمیان حاجیوں کی سَعْی حضرتِ سَیِّدَتُناہاجِرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی یاد گار ہے۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا اپنے لَخْتِ جِگر حضرتِ سَیِّدُنا اِسماعیل ذَبِیْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ  کیلئے پانی تلاش کرنے کیلئے اِ ن دونوں پہاڑوں کے درمیان سات بار چلی اور دَوڑی تھیں۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کو حضرت سَیِّدَتُنَا  ہَاجِرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کی یہ اَدَا پسند آگئی ، لہٰذا اِسی سُنّتِ ہاجِرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کواللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے باقی رکھتے ہوئے حاجیوں اور عمرہ کرنے والوں کے لئے صَفَا ومَر وَہ کی سَعْی کو واجِب کردیا۔اِسی طرح ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک  میں سے کچھ دن ہمارے پیارے سرکار، مکّے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے غارِ