Book Name:Ramadan ki Baharain

تَعْلِیْمات کو عام کرنے کے لئے  دعوتِ اسلامی کے تَحْت اسلامی بھائیوں کے لئے  عُمُوماً بعد نمازِ عشاء مُختلف مَسَاجِد وغیرہ میں ہزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغان کی تَرکیب ہوتی ہے اوراسلامی بہنوں کے لئے مُختلف مَقامات و اَوْقات میں ہَزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغات کی ترکیب ہوتی ہے،اسلامی بھائی، اسلامی بھائیوں سے اور اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں سے پڑھتی ہیں، حُرُوف کی دُرُسْتْ اَدائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھنے کے ساتھ ساتھ مُختلِف دُعائیں یادکرتے،نمازکے مسائل سیکھتے اورسُنَّتوں کی مُفْت تَعْلِیْم حاصِل کرتے ہیں۔ لہٰذا آپ بھی اپنی دُنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے  مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں ضَرور شِرکت فرمائیں۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبوّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنَّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں

نیک ہو جائیں مُسلمان مدینے والے

”چل مدینہ“ کے سات حُرُوف کی نِسْبت سے جُوتے پہننے کے 7 مَدَنی پُھول

1       فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جُوتے بکثرت استعمال کرو کہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوار ہوتا ہے۔( یعنی کم تھکتا ہے (مُسلِم ص۱۱۶۱ حدیث۲۰۹۶ )

2       جُوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے۔

3       پہلے سیدھا  جُوتا پہنئے پھر ُالٹا اور اُتارتے وَقْت پہلے اُلٹا جُوتا اُتاریئےپھرسیدھا۔


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵