Book Name:Ramadan ki Baharain
1 مرد مردانہ اور عورت زَنانہ جُوتا استعمال کرے۔
2 صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں: عورَتوں کو مردانہ جُوتا نہیں پہننا چاہیے بلکہ وہ تمام باتیں جن میں مَردوں اور عورَتوں کا اِمتیاز ہوتا ہے ان میں ہر ایک کودوسرے کی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سے مُمانَعَت ہے، نہ مرد عورت کی وَضع(طرز) اِختیار کرے، نہ عورت مرد کی۔(بہارِشريعت حصّہ۱۶ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ )
3 جب بیٹھیں تو جُوتے اُتا رلیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں۔
4 (تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ) اَوندھے جُوتے کو دیکھنا اور اس کو سِیدھا نہ کرنا،لہٰذااِستعمالی جُوتا اُلٹا پڑا ہوتو سیدھا کردیجئے ۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب، بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
خُوب ہوگا ثواب اور ٹلے گا عذاب پاؤ گے بخششیں، قافلے میں چلو
دل پہ گر زَنگ ہو، سارا گھر تنگ ہو داغ سارے دُھلیں، قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں پڑھے جانے والے دُرودِ پاک
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ