Book Name:Ramadan ki Baharain

مہربان ہے کہ ماہِ رَمَضَان میں ان کے لئے جنّت کے دروازوں کو کھول دیتا ہے اور ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کے بھی کیا کہنے کہ اس کے اِستِقبال کیلئے ساراسال جَنّت کو سجایا جاتا ہے ۔ چُنانچِہ حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللہ ابنِ عُمَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ، سُرورِ قَلْب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالیشان ہے :بے شک جَنّت اِبتِدائی سال سے آئندہ سال تک رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کے لئے سجائی جاتی ہے اور فرمایا رَمَضَان شریف کے پہلے دِن جَنّت کے دَرَختوں کے نیچے سے بڑی بڑی آنکھوں والی حُوروں پر ہَوا چلتی ہے اور وہ عَرض کرتی ہیں:”اے پروردگار!عَزَّ  وَجَلَّاپنے بندوں میں سے ایسے بندوں کو ہمارا شوہر بنا جن کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور جب وہ ہمیں دیکھیں تو اُن کی آنکھیں بھی ٹھنڈی ہوں۔“(شُعَبُ الایمان ج۳ص۳۱۲حدیث۳۶۳۳) (فیضانِ سنت، ص۸۶۴)

مرحبا! بہت ہی جلد رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کا خوبصورت مہینہ اپنے دامن میں رحمتوں اور مَغْفرتوں کے خزینے لئے ہوئے ہمارے درمیان  جَلْوَہْ گَر ہونے والا ہے ۔ ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کی عظمت اور فضیلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا  ہے کہ جیسے ہی یہ مُقَدّس اور مُبَارَک ماہ اپنی رحمتوں کے ساتھ سایہ فِگن ہوتا تو ہمارے پیارے آقا، میٹھے مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنے صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو اس کی آمد پر مُبارک باد دیتےاور  خوشخبری سُناتے ۔ چنانچہ

رمضان کی مبارک باد

حضرتِ سَیِّدُناابُو ہُریرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ  رسولِ کریم ، رَؤُفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنے صحابَۂ کِرامرِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو خُوش خبری سُناتے ہوئے ارشاد فرمایا کرتے کہ تمہارے پاس رَمَضَان کا مہینہ آیا ہے جو نہایت بابرکت ہے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے تم پر اس کے روزے فرض فرمائے ہیں۔ اس میں جنّت کے دروازے کھول دیئے جاتے اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں نیز شیطانوں کو باندھ دیا جاتا ہے ۔ اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزارمہینوں سے بہتر ہے جو اس کی