Book Name:Ramadan ki Baharain

پڑھتا ہے تویہ آسمانوں میں اس کے لئے نُوربن جاتی ہیں اور حُورِعِین (یعنی بڑی آنکھوں والی حوروں )میں سے اُس کی بیویاں کہتی ہیں، اے اللہعَزَّ  وَجَلَّ تُو اس کو ہمارے پاس بھیج دے، ہم اس کے دِیدار کی بَہُت زِیادہ مُشتاق ہیں اور اگر وہلَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ یا سُبْحٰنَ اللہِیا اللہُ اَکْبَر پڑھتا ہے تو ستّر ہزار(70,000) فِرِشتے اُس کا ثواب سورج ڈوبنے تک لکھتے رہتے ہیں۔“           (شُعَبُ الایمان ج۳ ص۲۹۹حدیث۳۵۹۱ )

 سُبْحٰنَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  !روزہ دار کے تو وارے ہی نِیارے ہیں کہ اُس کے لئے آسمان کے دروازے کُھلیں،اس کے جسْم کے اَعضاء،اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی تسبیح کریں،آسمانِ دنیا پر رہنے والے ملائکہ غُرُوبِ آفتاب تک اُس کے لئے دعائے مغفرت مانگیں ،نَماز پڑھے تو اس کے لئے آسمان میں روشنی ہواور حُورِعِین یعنی بڑی بڑی آنکھوں والی حُوریں جو اُس کے لئے  مُقَرَّر ہوئی ہیں،وہ جنّت میں اِس کی آمَد کا انتِظار کریں،لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ یا سُبْحٰنَ اللہیا اللہُ اَکْبَر کہے تو ستّر ہزار(70,000) فِرِشتے غُروبِ آفتاب تک اس کا ثواب لکھیں۔(فیضانِ سنت، ص۹۵۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا میں تو روزہ داروں پر رحمتِ الٰہی کی  چھما چھم بارشیں ہوں گی ہی، آخرت میں بھی اُن کو عَظِیْمُ  الشّان مقام و مرتبہ حاصل ہوگا۔ چنانچہ

سونے کا دستر خوان

حضرتِ سَیِّدُنا عَبْدُاللہ اِبْنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے مَروی ہے، مالِکِ جنّت ،ساقِیِ  کَوثَر، محبوبِ رَبِّ داوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ پُر اثر ہے :”قِیامت والے دن روزہ داروں کیلئے ایک سونے کا دستر خوان رکھا جائے گا ، حالانکہ لوگ(حساب کتا ب کے) مُنْـتَظِرہوں گے۔“(کَنْزُ الْعُمّال ج۸ص۲۱۴حدیث۲۳۶۴۰)

جنّتی پھل