Book Name:Ramadan ki Baharain
اسلامی بھائی بھی اِنْتہائی ذِمّہ داری کے ساتھ ٹیلی فون اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا ہاتھوں ہاتھ حل بتاتے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس شُعبے سے تَعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائی روزانہ سینکڑوں سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ دارُالافتاءآن لائن سے،اِنْٹرنیٹ کے ذریعے،دُنیا بھر سے اس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net)سے سوالات کےجوابات پوچھے جاسکتے ہیں ۔دُنیا بھر سے ہاتھوں ہاتھ شرعی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے،ان نمبرز پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ نمبر نوٹ فرمالیجئے۔
02201130300- 0220112-0300
02201150300- 02201140300-
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے !
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر لمحہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدرسۃُالمدینہ بالِغان بھی ہے۔مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں قُرآنِ پاک کی مُفت تَعْلِیْم دی جاتی ہےاورقرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی بڑی فَضِیْلت ہے۔چُنانچہ،
حَضْرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شَہَنْشاہِ مدینہ،قَرارِ قَلْب وسینہ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ،باعثِ نُزولِ سکینہ،فَیْضِ گنجینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرْشاد فرمایا:” خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُرْاٰنَ وَعَلَّمَهٗ “یعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے، جس نے قُرآن سیکھا اور دُوسروں کو سکھایا۔(بخاری،کتاب فضائل القرآن،باب خیرکم من تعلم القرآن...الخ، ۳/۴۱۰،حدیث:۵۰۲۷)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّقُرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی ضَرورت و اَہَمیَّت کے پیشِ نَظر قرآنِ پاک کی