Book Name:Ramadan ki Baharain

مسائل سیکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہیں اور ”فیضانِ رَمَضَان “ میں روزے کے عمومی مسائل و احکام درج ہیں،اس لئے تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ اس کتاب کو ضرور پڑھیں بلکہ ہوسکے تو ہدیۃً حاصل کرکے دیگر اسلامی بھائیوں تک پہنچائیں نیزاس عظیم الشان کتاب کو اپنے گھروں میں بھی رکھیں تاکہ ہمارے گھر کی اسلامی بہنیں بھی ماہِ رمضان سے متعلقہ شرعی مسائل کے بارے میں دُرست آگاہی حاصل کر سکیں،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّاجروثواب کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے دُنیا کے مختلف ممالک کے جُد اجُدا شہروں میں اِجتماعی اِعتِکاف کی ترکیب کی جاتی ہے،جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی جانب سے باقاعدہ تربیتی جَدْوَل پیش کیا جاتا ہے۔ اس اجتماعی اِعتِکاف کا آغاز کچھ یوں ہوا کہ

دعوتِ اسلامی کے معرضِ وجود میں آنے سے دو تین سال پہلے رَمَضَانُ الْمُبَارَک  میں شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے نورمسجد کاغذی بازار میٹھادر بابُ المدینہ (کراچی) (جہاں آپ امامت بھی فرماتے تھے) میں تنہا اِعتِکاف کیا۔ پھر اگلے سال آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی انفرادی کوشش سے مزید دو (2)اسلامی بھائی آپ کے ساتھ اِعتِکاف کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔ شیخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ملنساری کی عادت اور انفرادی کوششوں کی برکت سے ایک سال ایسا آیا کہ مُعْتَکِفِین کی تعداد 28تک پہنچ گئی۔ اِس اِجْتِمَاعی اِعتِکاف کی دُور دُور تک دُھوم مچ گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسی سال دعوتِ اسلامی کا سورج طُلو ع ہوگیا اور دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز گلزارِ حبیب مسجد (گلستانِ اوکاڑوی، باب المدینہ کراچی) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پہلا اِجْتِمَاعی اِعتِکاف کیا گیا،کم