یاخدا میری مغفرت فرما

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں  کے لئے مغفرت ہے۔ (تاریخ ابن عساکر ، 61 / 381)

ماہنامہ مئی 2021

مناجات

یاخدا میری مغفرت فرما

باغِ فِردوس مَرحَمَت فرما

دینِ اسلام پر مجھے یارب

اِستِقامت تُو مَرحَمَت فرما

مصطَفٰے کا وسیلہ توبہ پر

تُو عنایت مُداوَمَت فرما

موت ایماں پہ دے مدینے میں

اور محمود عاقبت فرما

سرفراز اور سُرخرو مولیٰ

مجھ کو تُو روزِ آخِرت فرما

مشکلوں میں مِرے خدا میری

ہر قدم پر مُعاوَنت فرما

ہو نہ عطّاؔر حشر میں رُسوا

بے حساب اس کی مغفِرت فرما

از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ

وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ، ص75

 

 

Share

Articles

Comments


Security Code