بچّوں میں الرجی کی علامات و اسباب  اور ان کا حل

مدنی کلینک و روحانی علاج

بچوں میں الرجی  کی علامات و اسباب اور ان کا حل

* ڈاکٹر اُمِّ سارب عطاریہ

ماہنامہ مئی 2021ء

گزشتہ ماہ کے شمارے میں بچّوں کے  بخار کی جانچ کرنے  کے طریقے اور  کچھ ابتدائی علامات کے حوالے سے  بیان ہوا تھا جبکہ اس مضمون میں آپ بچّوں میں الرجی کے حوالے سے جانیں گے۔

الرجی(Allergy) : مدافعتی نظام (Immune system) ہمیں نقصان دہ عناصر سے بچاتا ہے اور الرجی کسی ایسے ہی عنصر کے خلاف مضبوط مدافعتی ردّعمل ہوتا ہے ، اس کو الرجی کہتے ہیں۔

الرجی کی اقسام :

(1)بچّوں میں کھانے کی چیزوں کے ردّعمل کو برداشت کرنے  کی صلاحیت کم ہوتی ہے ، اس کو کھانے کی الرجی (Food allergy) کہا جاتا ہے ۔

(2)اس کے علاوہ سانس کی الرجی جس کو Airborne allergy کہا جاتا ہے ، اس سے متأثر ہونے والے بچّوں کو دمہ کی بیماری ہوتی ہےاور یہ مٹی کے چھوٹے ذرّات (Dust particles) ، پھولوں اور پودوں کے ذرات (Pollens) ، پالتو جانوروں کے ذرات (Pet Dander) اور اس کے علاوہ کپڑوں ، پھپھوندی اور لال بیگ وغیرہ سے بھی ہوتی ہے۔

 (3)کیڑوں کے ڈنک سے الرجی۔

 (4)دوائیوں سے الرجی۔

 (5)کیمیائی ادویات سے الرجی۔

الرجی کی علامات(Symptoms of allergy) :

(1)سانس لینے میں دشواری

 (2)آنکھوں میں خارش ، جلن یا پھٹنا اور لال سوجی ہوئی آنکھیں

 (3)کھانسی

 (4)ناک کا بہنا

 (5)جِلد کا لال ہو جانا ، خارش اور چھتے (لال اُبھرے ہوئے پھوڑے)

 (6)Anaphylactic shock یعنی صدمے میں چلے جانا

الرجی کا علاج(Treatment of allergies) : ڈاکٹر بچّے کا معائنہ کرے گا اور آپ سے بچّے کی الرجی سے متعلق معلومات لے گا ، آپ کے بچّے کے ٹیسٹ بھی کرائے جاسکتے ہیں ، جس میں خون کے ٹیسٹ کے علاوہ جِلد کا ٹیسٹ ، سینے کا ایکسرا وغیرہ شامل ہیں۔

گھرمیں بچّے کا خیال :

اپنے بچے کی الرجی کا علاج ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا ئیوں سے کرنے کے علاوہ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچّے کا الرجی سے تعلق کم کریں یعنی جن چیزوں سے آپ کے بچے کو الرجی ہوتی ہے ان سے بچائیں ، مثلاً

* پالتو جانوروں اور پرندوں سے گھر کو صاف رکھیں

* گھر سے قالین ہٹا دیں کیونکہ اس میں مٹی جَم جاتی ہے

* گھر میں نمی کم سے کم ہو

* بستر گرم پانی سے دھوئیں

* کھڑکیوں کو بند رکھیں

*  گھر کو صاف ستھرا رکھیں  اور گھر سے ایسی چیزیں نکال دیں جن میں مٹی جمتی ہے جیسے پُرانا فرنیچر

* اگر بچے کو کھانے کی کسی چیز سے الرجی ہے تو وہ چیز بچّے کو نہ دیں

طبی امداد طلب کریں (Seek medical attention) : اگر ان علامات “ منہ ، گلا ، ہونٹ اور زبان کا سُوج جانا ، آواز بیٹھ جانا ، سر کا بھاری پن وغیرہ “ میں سے کوئی  بھی علامت بچّے میں ظاہر ہو تو اپنے بچےکو قریبی اسپتال یا کلینک میں لے جائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code