اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والےسنتوں بھرے اجتماعات:(1)مجلسِ جامعۃُ المدینہ کے تحت 8،7،6جنوری2018ء کو ملک بھر کے جامعاتُ المدینہ کے اساتذہ  ٔ کرام و ناظمین کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد  ہوا جس میں  شُرَکا کی تعداد کم وبیش 1200 تھی، بذریعہ لنک UK، نیپال، موزمبیق، ہند اور دیگر ممالک کے اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔ (2)پاکستان کے 7 شہروں میں جامعاتُ المدینہ میں  ہونے والے دورہ ٔ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع 11،10،9جنوری 2018ء کو منعقد ہوا جس میں تقریباً 480 طلبہ شریک ہوئے، بذریعہ لِنک یوکے، نیپال، ساؤتھ افریقہ اور ہند کے طلبہ کی بھی شرکت ہوئی۔ (3)14،13،12 جنوری 2018ء کو قادری کابینات (لاڑکانہ، سہون، سانگھڑ، دادو،  نواب شاہ) سےآئے ہوئے کم و بیش 3400 اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں حاضرین کو نماز، وضو اورغسل وغیرہ کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اجتماع کے اختتام پرکئی اسلامی بھائیوں نے مَدَنی قافلوں میں سفر بھی فرمایا۔ اس اجتماع میں مجلسِ تاجران کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں سے 27 تاجر اسلامی بھائی بھی شریک ہوئے۔ ان سنتوں بھرے اجتماعات میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگران و اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین نے مَدَنی تربیت فرمائی۔ مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت  114  مقامات پر تقسیمِ اَسناد اجتماعات: 28جنوری 2018ء بروز اتوار عالمی مَدَنی مرکز  فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی سمیت پاکستان کے 114 مقامات پر تقسیمِ اَسناد اجتماعات کا سلسلہ  ہوا، دورانِ اجتماع مَدَنی چینل کے ذریعے  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا سنتوں بھرا بیان نَشْر کیا گیا۔ بعد از بیان مدرسۃُ المدینہ سے قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے 25809  طلبہ کو اَسناد  پیش کی گئیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  ان  طلبہ سمیت اب تک  مدرسۃُ المدینہ سے 74 ہزار 329  طلبہ حفظِ قراٰن اور 2 لاکھ 15 ہزار  822 طلبہ ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کر چکے ہیں۔خیبر پختون خواہ  سے عاشقانِ رسول کی عالمی مَدَنی  مرکز فیضانِ مدینہ آمد:خیبر پختون خواہ  سے تقریباً 130 عاشقانِِ رسول کی ایک ماہ کے لئے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) آمد ہوئی جنہوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے کی سعادت پائی۔نگران و اَراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین نے ان اسلامی بھائیوں کو مَدَنی پھول عطا فرمائے۔مساجد کا افتتاح: مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت لطیف آباد نمبر 11 (زم زم نگر حیدر آباد) میں بننے والی جامع مسجد امانِ رحمت کا  رکنِ شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطّاری نے افتتاح فرمایا اور نمازِ جمعہ کے لئے جمع ہونے والے اسلامی بھائیوں کو مَدَنی پھول بھی عطا فرمائے۔ جبکہ رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس خُدّام المساجد حاجی سیّد محمد لقمان عطّار ی نے اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) میں جامع مسجد اُمِّ سمنانی کا افتتاح اورسنتوں بھرا بیان فرمایا۔جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ آن لائن کا افتتاح: مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزُ الاولیاء لاہور میں آ ن لائن مدرسۃ ُالمدینہ اور جامعۃ ُالمدینہ کا افتتاح رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطّاری نے فرمایا۔مَدَنی کورسز: مجلسِ مَدَنی کورسز کے تحت  جنوری 2018ء میں عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) سمیت ملک و بیرونِ ملک کئی مقامات پر”7 دن فیضانِ نماز کورس“ (اس کورس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے بھی  شرکت کی)، ”63 دن مَدَنی تربیتی کورس“، ”12 مَدَنی کام کورس“، ”اصلاحِ اعمال کورس“، ”مُعَلِّم کورس“  کا انعقاد ہوا۔ ان مدنی کورسز میں کم و بیش 1243 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مَدَنی کام:مجلسِ مزاراتِ اولیا کے تحت  جن بزرگانِ دین کے عُرس مبارک کے موقع پرقراٰن خوانی، سنتوں بھرے اجتماعات، مَدَنی حلقوں اور دیگر مَدَنی کاموں کا سلسلہ رہا ان کا مختصر ذکر ملاحظہ کیجئے: ٭حضرت سیّدنا  شاہ رکنِ عالم سُہروَردی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (مدینہ الاولیاء ملتان شریف) ٭حضرت سیّدنا محمد شاہ دُولہا سَبزواری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدنا سخی عبدالوہّاب شاہ جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی       (زم زم نگر حیدر آباد) ٭حضرت سیّدنا قطبِ عالَم شاہ بخاری سُہروَردی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدناسالِم شاہ بخاری علیہ رحمۃ اللہ البارِی  (سبّی، بلوچستان ) ٭حضرت سیّدمحمدحسین شاہ جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی (زم زم نگر حیدرآباد،ہند) ٭حضرت سیّدنا  خواجہ غلام فریدچشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (کوٹ مِٹھن شریف،پنجاب) ٭حضرت علامہ حافظ جمالُ اللہ ملتانی چشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی ( مدینۃُ  الاولیاء  ملتان شریف) ٭حضرت سیّد نا  سائیں  سخی سہیلی  سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (مظفرآباد،کشمیر) ٭حضرت قاضی محمد صادق نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (کوٹلی، کشمیر) ٭حضرت مفتی  عبداللطیف قادری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (جگنہ شریف، گوجرانوالہ)۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان مزارات پر 22 مَدَنی قافلوں میں 238 عاشقانِ رسول نے شرکت  کی، 180 چوک درس  جبکہ 355 تربیتی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ اَلْعَرَبِیَّۃ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ اَلْعَرَبِیَّۃ  پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں قائم ہے۔ اس میں تقریباً سیکڑوں موضوعات پر عربی  کُتُب موجود ہیں۔ مزید  کُتُب کی خریداری کیلئے مجلس کے اسلامی بھائی لبنان کے شہر بیروت روانہ ہوئے جہاں کئی بڑے عربی مَکاتِب سے تقریباً 600 سے زائد عربی کُتُب خریدی گئیں۔ یہ کُتُب مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ اَلْعَرَبِیَّۃ پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 20 فروری کے بعد دستیاب ہونگی۔ کُتُب کی فہرست حاصل کرنے یا مزید معلومات کیلئے اس نمبر 03102864568پر رابطہ کیجئے۔سنتوں بھرے اجتماعات: مَدَنی مرکز  فیضانِ مدینہ سردار آباد (فیصل آباد) میں پنجاب،خیبر پختون خواہ اور کشمیر  کے مَدَنی قافلہ ذمّہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، رکنِ شوریٰ  و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطّار ی اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس مَدَنی قافلہ حاجی محمد امین قافلہ عطّار ی نے شُرَکا کو مَدَنی پھول عطا فرمائے ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفور رضا عطّاری نے مرکزالاولیاء لاہورمیں مجلسِ اِصلاح برائے فنکار کے تحت  مال روڈ پر واقع ایک ہال نیز پنجاب بار کونسل، شاہدرہ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورکوٹ عبداللہ مزنگ، مجلسِ تاجران کے تحت موتی بازارشوز مارکیٹ، شاہ عالَم مارکیٹ، اورمنٹگمری روڈ کار پارٹس مارکیٹ میں مختلف اجتماعات میں بیان فرمایا ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس وکلاو ججز حاجی محمد رفیع عطاری نے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ   ٭رکنِ شوریٰ  و نگرانِ مجلس بیرونِ ملک حاجی عبد الحبیب عطّاری نےسائٹ ایریا زم زم نگر (حیدر آباد) کی ایک فیکٹری  ٭جبکہ رُکنِ شوریٰ ونگران مکی کابینات حاجی محمد اظہر عطاری نے مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ ٹیکسلا  اور مجلسِ تاجران کے تحت اسلام آباد میں سنتوں بھرا بیان فرمایا  ٭رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلسِ تجہیز و تکفین حاجی محمد عماد عطّار ی مَدَنی نے مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (مرکز الاولیا ء لاہور) میں سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے مسائل سکھائےنیزنماز کا عملی طریقہ (Practical) بھی کروایا  ٭اس کے علاوہ مرکز الاولیاء لاہور میں ایک نِجی کمپنی، جوہر ٹاؤن، میواسپتال، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیپمس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور سوئی نادرن گیس پائپ لمیٹڈ (SNGPL) کے میٹرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نیز فیضانِ جیلان مسجد (بابُ المدینہ کراچی)، شہداد پور اورمجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کےتحت راولپنڈی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔مَدَنی حلقے: ٭رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری نے گاڑی کھاتہ (زم زم نگرحیدر آباد)میں ایک نِجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس،جامع مسجد امانِ رحمت (زم زم نگرحیدر آباد) اور ڈیفنس (بابُ المدینہ کراچی) میں مَدَنی حلقوں میں شرکت فرمائی۔ ٭مجلسِ تاجران کے تحت نیو جامع کلاتھ شاپنگ سینٹر(صدر، بابُ المدینہ کراچی) ، مرحبا گارمنٹس (احمد پور شرقیہ)، اقبال محمود خان جی ایم یونس ٹیکسٹائل مِل اور ندیم ٹیکسٹائل (نوری آباد، بابُ الاسلام سندھ)، قائد آباد میانوالی ہوٹل (کاٹھور، بابُ الاسلام سندھ) ٭مجلسِ ڈاکٹرز کے تحت گورنمنٹ اقبال میڈیکل کالج (مرکز الاولیاء لاہور) ٭مجلسِ ججز و وکلاء کے تحت مرکز الاولیاء لاہور ٭مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال ٭مجلسِ مَدَنی انعامات کے تحت جامع مسجد المعراج (فاروق نگر، مرکز الاولیاء لاہور)  ٭مجلسِ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے تحت حافظ آباد ٭مجلسِ اصلاح برائے فنکار کے تحت آرٹس کونسل سردار آباد (فیصل آباد) ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور نیوکراچی (بابُ المدینہ کراچی)، مدینہ ٹاؤن (سردارآباد فیصل آباد) میں نابینا بچوں کے اسکول، ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیف کالج، اسلام آباد اور مدینۃ الاولیاء ملتان ٭جبکہ مجلسِ مَدَنی انعامات کے تحت ٹنڈوآدم (بابُ الاسلام سندھ) میں مَدَنی حلقے منعقد کئے گئے  ٭مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت اورنگی ٹاؤن (بابُ المدینہ کراچی)، سبز پور(ہری پور) میں  جامعۃُ المدینہ اورگورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ میں DVD مَدَنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔متفرق مدنی خبریں: ٭مجلسِ عُشر و اطراف  گاؤں کے تحت جنوری 2018ء  میں ایک ماہ کے  8  مَدَنی قافلوں نے راہِ خدا میں سفر کیا جن میں تقریباً 71 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جنوری تا نومبر 2017ء گیارہ مہینوں میں تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار 2 سو 15 اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیا ٭مجلسِ نَشْر و اِشاعت کے تحت تلہار پریس کلب اور ماتلی پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما سے ملاقاتیں:عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ اوردیگر ذمہ داران نے گزشتہ ماہ ان علما سے ملاقات کی سعادت پائی:مفتی لیاقت علی رضوی صاحب(مُدرِّس جامعہ محدث اعظم چمن عطارچنیوٹ) ٭مفتی رشید احمد تونسوی صاحب (مُدرِّس جامعہ مدنیہ غوثیہ  گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭مفتی عبد الطیف سکندری صاحب (مُہتمم دارالعلوم غوثیہ صدیقہ سکندریہ عطار آبادجیکب آباد) ٭مفتی عبدالحی نقشبندی صاحب (مُدرِّس جامعہ فخر العلوم سہون شریف) ٭مولاناڈاکٹر ممتاز احمد سَدِیدی صاحب (مرکز الاولیا ءلاہور) ٭مفتی محمدایوب ہزاروی صاحب (شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ رحمانیہ  سبز پور ہری پور ہزارہ) ٭مولانا عبدالشکور فاروقی قادری صاحب (مدنی صحرا مانسہرہ) ٭مولانا قاری عبدالرشید نقشبندی صاحب (مُدرِّس جامعہ انوارالقرآن، برمنگھم یوکے) ٭مولانا قاری عبدالباسط رضوی صاحب (امام و خطیب شاہ جہاں مسجد ٹھٹہ) ٭مفتی علی نواز نقشبندی صاحب اورمفتی عمر خلجی قادری صاحب (جامعہ رکن الاسلام زم زم نگر حیدرآباد) ٭مولانا قاری ضیاءالمصطفی قادری صاحب (مُدرِّس  مدرسہ گلزار مدینہ مسجد کالا باغ ضلع میانوالی)

مدنی مراکز،  جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ میں شخصیات کی آمد : حضرت مولانا امتیاز علوی صاحب(نائب امیر جماعتِ اہلِ سنت،مظفر آبادکشمیر)، حضرت مولانا عبدالرزاق گولڑوی صاحب (صدر مُدرِّس مدرسۂ غوثیہ جامع العلوم خانیوال) اورمفتی صفدر شاکر رضوی صاحب(خطیب مرکزی جامع مسجد خانیوال) کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) ٭حضرت مولانا غلام رسول صاحب  کی جامعۃ المدینہ موڈاسا (یوپی، ہند) ٭ حضرت  مولاناحافظ اکرام حسین قادری صاحب کی  جامعۃ المدینہ برمنگھم( یوکے) ٭حضرت مولانا سید شفقت علی شاہ صاحب (مُدرِّس جامعہ اسلام آباد) کی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ اسلام آباد٭ اور حضرت مولانا  خورشید احمد قصوری صاحب (نائب خطیب جامع مسجد الکریمیہ  مانچسٹر) کی مدرسۃ المدینہ مانچسٹر (یوکے)میں تشریف آوری ہوئی اور حضرت  نے اپنے نواسے کو  مدرسۃ المدینہ میں داخل بھی  کروایا ٭ مشیرِخزانہ برائے وزیر اعظم ڈاکٹرمفتاح اسماعیل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) آئے جہاں انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا،نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمدعمران عطّار ی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی ان سے ملاقات فرمائی  اور نیکی کی دعوت  پیش کی۔

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف مدنی کورسز:٭ 2تا13ربیع الآخر1439ھ زَم زَم نگر (حیدرآباد)،سردارآباد(فیصل آباد)،گلزارِطیبہ(سرگودھا)، گجرات، مدینۃُ الاولیاء (ملتان) اور اسلام آباد میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں 12 دن کا  ”مدنی کام کورس“ کروایا گیا، 174اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔اس کورس میں بُنیادی اسلامی عقائد اورضروری شرعی مسائل سکھانے کے علاوہ  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے٭ 16ربیع الآخر 1439ھ سے مذکورہ چھ شہروں   کی تربیت گاہوں میں79 اسلامی بہنوں نے  12 دن کا” فیضان نماز کورس“ کرنے کی سعادت پائی۔اس کورس میں دُرست طریقے سے نماز اور صحیح مَخارج کے ساتھ قراٰن شریف  پڑھنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے ٭3تا 10ربیع الآخر  1439 ھ  کو باب المدینہ (کراچی) میں واقع  اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہ میں 8 دن کا ”آئیے اپنی اصلاح کیجئے کورس“ کروایا  گیا، جس میں پاکستان کے علاوہ عُمان،متحدہ عرب امارات (UAE) ، جرمنی اوریوکے کی   اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی٭6ربیع الآخر1439ھ سے اسی مقام پر خُصوصی(گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کےکا جذبہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کو 12 دن کا ”خصوصی اسلامی بہن  کورس“ کروایا گیا ۔ مجلسِ رابطہ اورمجلس شعبۂ تعلیم کے مدنی کام:اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ اور مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت دسمبر 2017ء میں4586 شخصیات اسلامی بہنوں  تک  مدنی رسائل پہنچائے گئے،89 کو جامعۃ المدینہ للبنات، مدرسۃالمدینہ للبنات اور دارالمدینہ للبنات کے دورے کروائے گئے، 1330 اداروں میں درس اجتماعات ہوئے،44 مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے گئے۔

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

نگرانِ شوریٰ کا سفرِِ ہانگ کانگ: دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمدعمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی 18 جنوری 2018ء  کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری کے ہمراہ ہانگ کانگ تشریف آوری ہوئی۔ ہانگ کانگ میں آپ کا جَدْوَل ملاحظہ فرمائیے:٭18 جنوری کو ” کوائی فونگ“ (Kwai Fong) شہر میں نمازِ مغرب کے  بعد  ایک شخصیت کے گھر مَدَنی حلقے جبکہ بعدنمازِ عشا مدرسہ فیضانِ غوثِ اعظم میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا، تقریباً 200 اسلامی بھائی شریک ہوئے ٭19 جنوری کو نمازِ جمعہ سے قبل شہر” کم تھن“میں مدرسہ نور القراٰن میں بیان فرمایا، تقریباً 450  اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ٭نمازِ عشاء کے بعد ”تھن سوائی“ شہر میں  مدرسہ فیضانِ صحابہ میں اجتماعِ ذکرو نعت میں بیان کیا، تقریباً 250 اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ٭20جنوری کو مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ چھن وان میں نمازِظہر کے بعد بذریعۂ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  میں بیان کیا، تقریباً 250 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ بعدنمازِ عشاء چمساچوئی شہر کی سب سے بڑی جامع مسجد کولون (Kowloon) میں اجتماعِ ذکرو نعت  میں بیان فرمایا، کم وبیش 500 عاشقانِ رسول کی  شرکت ہوئی۔ اجتماعِ ذکرو نعت کے بعد مَدَنی چینل کے ذریعے ہفتہ وارمَدَنی مذاکرے میں شرکت کا سلسلہ ہوا ٭21جنوری فیضانِ کھڑی شریف نتھا کوک کن شہر میں بیان کیا، تقریباً 180اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔ بعد نمازِ مغرب شعبۂ تعلیم سے منسلک  عاشقانِ رسول کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ تقریباً 100 اسلامی بھائی شریک ہوئے ٭22جنوری کو کم تھن شہر میں بیان فرمایا، بزنس کمیونٹی سے وابستہ تقریباً 70 اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ٭23جنوری  کو فوتائی اورپنگ شان نامی شہروں میں مَدَنی حلقوں میں بیانات کا سلسلہ ہوا جبکہ اسی دن بعدنمازِعشاتنگ چنگ شہر میں واقع مدرسۃ المدینہ فیضانِ اہلِ بیت میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا، تقریباً 126اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

ڈھاکہ میں تین دن کا سنتوں بھرا عظیم الشان اجتماع:

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع 3، 4، 5 جنوری 2018ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار سول ایوی ایشن گراؤنڈ نزد حج کیمپ ایئرپورٹ ڈھاکہ ( بنگلہ دیش ) میں ہوا۔ بنگلادیش بھر سے علما و مشائخ سمیت بے شمار عاشقانِ رسول اس سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئے جس کی مختلف نشستیں بنگلا، اردو اور انگلش مَدَنی چینل پربھی براہِ راست (Live) نَشْر کی گئیں۔ شرکائے اجتماع کو شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور نگرانِ شوریٰ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی  بذریعہ مَدَنی چینل مَدَنی پھول عطا فرمائے۔  جمعۃ المبارک کو خصوصی نشست میں سنتوں بھرے بیان، تصوّرِ مدینہ اور دُعا پر اجتماع  کا اختتام ہوا جس کے بعد کثیر عاشقانِ رسول نے تین دن اور ایک ماہ کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیا نیز مَدَنی کورسز کابھی آغاز ہوا۔

  دیگرسنتوں بھرے اجتماعات: (2)مجلسِ بیرونِ ملک کے تحت 21 دسمبر 2017ء سے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ذمہ داران کیلئے 11دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 23 ممالک  (عرب شریف، بحرین، کویت، عرب امارات، عمان، ترکی، ہند، نیپال، بنگلا دیش، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، تھائی لینڈ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکے، اٹلی، جرمنی، ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک اور یونان) سے ذمہ داران و دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ ان اسلامی بھائیوں نے امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنی مذاکروں میں شرکت  کے علاوہ آپ سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔ نگران  و اَراکینِ شوریٰ ا ور دیگر مبلغین نے بھی شرکا کومَدَنی پھولوں سے نوازا۔ (3)مجلسِ مَدَنی انعامات کےتحت ربیعُ الاوّل اور ربیعُ الآخر 1439ھ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اسلامی بھائیوں کے 698 یومِ قفلِ مدینہ اجتماعات ہوئے جن میں کم وبیش 19045 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (4)رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس مَدَنی انعامات حاجی محمدمنصور عطاری نے 25دسمبر2017ء کو لندن (U.K) مکی کابینہ (لندن) اور 30 دسمبر 2017ء کو یوکے مدنی کابینہ (برمنگھم) میں بذریعۂ انٹرنیٹ سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا (5) رکنِ شوریٰ سیّد عارف علی عطاری (ہند) نے موڈاسا (گجرات،ہند) میں جامعۃُ المدینہ کے سنگِ بنیاد جبکہ مدھیہ پردیش (ہند) میں مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے افتتاح (Inauguration) کے موقع پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا (6)رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس رابطہ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے وٹ بینک (ساؤتھ افریقہ) میں سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا (7)بغدادِ مُعَلّٰی (عراق شریف) میں حضور سیّدنا غوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاَکرم کے مزار شریف سے متصل مسجد میں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ مَدَنی کورسز: (1)مجلس جامعۃُ المدینہ اورمجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت 8 جنوری 2018ء سے نیپال گنج (نیپال) کے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کا  19 دن کا ”مُعلم ِ مَدَنی قاعدہ کورس“ منعقد ہوا جس  میں 91 طلبہ شریک ہوئے (2)مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت نیپال کے شہر نیپال گنج میں  3” مَدَنی قاعدہ کورس“ ہوئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان کورسز کی برکت سے 12 اسلامی بھائیوں نے عمامہ شریف اور 8اسلامی بھائیوں نے داڑھی شریف سجالی (3)مجلس مَدَنی کورسز کے تحت 24 دسمبر 2017ء کو برمنگھم (یوکے) میں 7دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ ہوا (4)ہندمیں دسمبر 2017ء میں7 دن کے11 ”فیضانِ نماز کورس“،12دن کے 2 اصلاحِ اعمال کورس“جبکہ 63دن  کے2 ”مَدَنی تربیتی کورس“ ہوئے جن میں تقریباً 254 اسلامی بھائی شریک ہوئے (5)بغدادِمُعَلّٰی (عراق شریف) میں7دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کئی ملکوں کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔مَدَنی حلقے:دوحہ (قطر)، دارالسلام (تنزانیہ)، کیپ ٹاؤن (ساؤتھ افریقہ)، سی پور (ہند)، کارپی(اٹلی)، برسٹل، لندن اور بریڈ فورڈ (یوکے) میں مَدَنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ مجلس تجہیزو تکفین کے تحت اتر پردیش ہند کے شہروں الٰہ آباد، جھانسی، لال کنواں (لکھنؤ) اور راٹھ، ملک پورہ اور باکھیل (کلکتہ، ہند)، اندور (مدھیہ پردیش)، دارالعلوم احمدیہ اشرفیہ جائس بریلی، کولکتہ، مدینۃ الاولیاء احمدآباد، بمبئی، جمبوسر، مانڈل، ڈبھوئی اور بورسد (گجرات، ہند) میں DVD مَدَنی حلقوں کی ترکیب ہوئی۔عاشقانِ رسول  کا مَدَنی قافلوں میں سفر: نومبراور دسمبر 2017ء میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت عام کرنےکےلئےان ملکوں کاسفرکیا، کرغیزستان، سری لنکا، متحدہ عرب امارات (UAE)، تھائی لینڈ، نیپال، موزمبیق، یوکے، ساؤتھ کوریا، ملائیشیا، جرمنی، عمان، تنزانیہ، کینیا، ساؤتھ افریقہ، سوڈان، بحرین، یوگینڈا، زیمبیا اور ملاوی۔ اس کے علاوہ عاشقانِ رسول نے فرانس سے بیلجیئم، یوکے سے جوہانس برگ (ساؤتھ افریقہ) اور اٹلی کے شہر بریشیا سے  ایک دوسرے شہر سالارو مدنی قافلوں میں  سفر کیا۔

 

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

بنتِ عطاّر سَلَّمَہا الْغَفّار کا بیرونِ ملک سفر : بنتِ عطّار سَلَّمَہا الْغَفّار نے اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے اپنے مَحرم کے ساتھ 13تا 24 دسمبر 2017ء عُمان ، بَحرین اور متحدہ عرب اَمارات(UAE) کا سفرفرمایا۔ اس سفر میں سنتوں بھرے بیانات،شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات،اجتماعِ ذکرو نعت اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت وغیرہ کا سلسلہ رہا ۔ مدنی کورسز: یوکےمیں سلاو (Slough) اور ڈربی(Derby)، ناروے میں اوسلو (Oslo) جبکہ ہندمیں مندال(Mandal)، جلگاؤں(Jalgaon)، بھوج (Bhuj)،کَچھ(گجرات)،مانڈوی (Mandvi)، ناگپور(Nagpur) اور چندرپور(Chandrapur) میں3دن، 3اور26گھنٹے کےمدنی انعامات کورسز  کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 506 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت دسمبر 2017ء میں ہونے والے اجتماعات:٭ہند:٭موڈاسا(Modasa) کانپور ٭گورکھ پور(Gorakhpur) ٭الٰہ آباد ٭محمدنگر(حیدرآباددکن) ٭سلالا برکاس (salala barkas) ٭شاہین نگر (shaheen Nagar) ٭ویراول(veraval) ٭مدینہ نگر(Madina nagar) ٭یوکے:٭بلیک برن(Blackburn) ٭بولٹن (Bolton) ٭ریونس تھارپ (Ravensthorpe) ٭ہیلی فیکس (Halifax) ٭ساول ٹاؤن٭ہیکمنڈوائیک(Heckmondwike)٭ایکرنگٹن(Accrington) ٭ہودرزفیلڈ(Huddersfield) ٭کووینٹری(Coventry) ٭ برمنگھم(Birmingham) نیز ساؤتھ افریقہ، اسپین اور اٹلی میں بھی یہ اجتماعات منعقد ہوئے۔کم و بیش677 اسلامی بہنوں نے ان اجتماعات میں  شریک ہوکر  میت کے غسل و کفن وغیرہ کے حوالے سے تربیت حاصل کی۔

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ!عاشقانِ رسول  کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  پیرِ لاثانی، شہبازِ لامَکانی، غوثِ صَمَدانی، قطبِ ربّانی حضرتِ سیّدنا شیخ عبد القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی  کا عُرس مبارک (یعنی  گیارھویں شریف)کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)  میں یکم (1st) سے 12 ربیع الآخر1439 ہجری بمطابق 20تا31 دسمبر 2017عیسوی تک روزانہ بعد نمازِ عشا جلوسِ غوثیہ اور پھر مدنی مذاکروں کا سلسلہ رہا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول عطا فرمائے۔ ان مدنی  مذاکروں  کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے عرب شریف، کویت، یوکے، کینیڈا اور اسپین سمیت کئی ممالک سے کثیراسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) آمد ہوئی۔ پاکستان کے بھی کئی شہروں سے  کثیر عاشقانِ رسول کی آمد  کا سلسلہ رہا چنانچہ مرکزالاولیاء لاہور سے بغدادی طیارے اور بغدادی ایکسپریس، میرپور کشمیر سے باغِ مدینہ ایکسپریس، سردار آباد (فیصل آباد) سے گیلانی ایکسپریس اور دیگر  ذرائع سے  ہزاروں اسلامی بھائی حاضر ہوئے۔ مدنی مذاکروں  کے اختتام پر کئی اسلامی بھائیوں نے63 روزہ مدنی تربیت کورس، 7روزہ فیضانِ نماز کورس اور دیگر مدنی کورسز میں  شرکت کی سعادت بھی پائی۔ سنتوں بھرے اجتماعات: دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) سمیت پاکستان کے تقریباً 400 مقامات پر گیارھویں شریف کے سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے۔ بیرونِ ملک اجتماعات: پاکستان کے علاوہ ہند، یوکے، کینیڈا، اسپین، جاپان اور آسٹریلیا سمیت کئی بڑے ممالک میں بھی 250 سے  زائد مقامات پر  گیارھویں شریف  کے اجتماعات منعقِد ہوئے  جن میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی بہار:مرکزُ الاولیا ءلاہور میں گیارھویں شریف کے اجتماع میں ایک ڈانسر  محمد اُسامہ  نے  گناہوں سے توبہ کی اور شیخِ طریقت ، امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے  سلسلۂ عالیہ قادریہ  رضویہ  عطّاریہ میں داخل ہونے کا شرف حاصل کیا۔محمد اُسامہ عطاری نے سنّت کے مطابق داڑھی اور سر پر   سَبز عمامہ شریف  کا تاج  سجانے کے ساتھ ساتھ تین روزہ مدنی قافلےمیں سفر کی سعادت پائی  نیز 7روزہ ”فیضانِ نماز کورس“  میں شرکت کی نیت بھی کی۔

 

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Madani news about conversion to Islam: (1)Madani Tarbiyyati (training) course was conducted in ‘Maputo’, the capital city of Mozambique under the supervision of Majlis Madani Courses. During this course, Islamic brothers made a Madani visit to a local area named ‘Matola’ and made individual efforts on 5 non-Muslims, who, by the blessings of individual efforts, embraced Islam at the hands of Dawat-e-Islami’s preacher. (2)On 9th January 2018, a non-Muslim embraced Islam in Dar-us-Salam Tanzania at the hands of Dawat-e-Islami’s preacher. He was given an Islamic name ‘Muhammad Ahmed’. (3)A Madani Qafilah travelled from Laudium South Africa to KwaMhlanga for the Tarbiyyat (training) of Sunnah, where by the individual efforts, 2 non-Muslims embraced Islam. They were given Islamic names ‘Muhammad Ali’ and ‘Muhammad Sulayman’ as well as they were also provided Islamic Tarbiyyat.Nigran-e-Shura’s visit to Hong Kong:Nigran of Markazi Majlis-e-Shura, Maulana Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی visited Hong Kong along with Rukn-e-Shura Haji Muhammad Rafee’ Attari on 18th January 2018. Have a look at his schedule in Hong Kong:*On the same day, Nigran-e-Shura presided over a Madani Halqah at the house of a dignitary after Maghrib Salah in the city ‘Kwai Fong’; whereas after ‘Isha Salah, he delivered a Sunnah- inspiring Bayan in Madrasah Faizan-e-Ghaus-e-A’zam. Approximately 200 Islamic brothers attended this Ijtima’. *On 18th January before Friday Salah, Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی delivered Bayan in Madrasah Noor-ul-Quran in ‘Kwun Tong’. Approximately 450 Islamic brothers attended this Sunnah-inspiring Bayan. *After ‘Isha Salah, Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی delivered Sunnah-inspiring Bayan in the Ijtima’ of Zikr-o-Na’at in Faizan-e-Sahabah Madrasah in ‘Tin Shui Wai’, Hong Kong. Approximately 250 Islamic brothers attended this Sunnah-inspiring Bayan. *On 20th January after Zuhr Salah, Nigran of Markazi Majlis-e-Shura Maulana Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی delivered Bayan in weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ of Islamic sisters. Approximately 250 Islamic sisters attended this Ijtima’. *After ‘Isha Salah, Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی delivered Sunnah-inspiring Bayan in Ijtima’ of Zikr-o-Na’at held in the largest Jaami’ Masjid of ‘Kowloon’ city. More or less 500 devotees of Rasool attended this Sunnah-inspiring Ijtima’. After Ijtima’ of Zikr-o-Na’at, Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی participated in weekly Madani Muzakarah through Madani Channel. *On 21st January, Haji Abu Haamid Muhammad Imran Attari مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی delivered Bayan in Faizan-e-Khari Sharif in a city of Hong Kong. Approximately 180 Islamic brothers attended this spiritual gathering. After Maghrib Salah he attended the Sunnah-inspiring Ijtima’ of devotees of Rasool associated with Shu’bah Ta’leem (Education Department) in which 100 Islamic brothers from different Educational Institutions participated. Approximately 70 Islamic brothers from business community attended as well. *On 23rd January, Bayanaat were delivered in Madani Halqahs conducted in the following cities: ‘Kofotae’ and ‘Ping Shan’. Whereas on the same day after ‘Isha Salah, he delivered Bayan in a Sunnah-inspiring Ijtima’ held at Madrasa-tul-Madinah Faizan-e-Ahl-e-Bayt Cha Chan Tang, attended by approximately 126 Islamic brothers. *From 24th to 31st January 2018 and from 1st to 6th February 2018, Nigran-e-Shura will take part in different Madani activities in South Korea and Thailand respectively, اِنْ شَــآءَالـلّٰـه عَزَّوَجَلَّ. Islamic brothers of these countries should contact their Zimmahdars and join Nigran-e-Shura in his schedule.Madani Courses: *19-day Mu’allim Madani Qa’idah Course of the students of Jami’a-tul-Madinah of Nepal Ganj (Nepal) was held on 8th January 2018 under the supervision of Majlis Jami’a-tul-Madinah and Majlis Madrasa-tul-Madinah Baalighan. It was attended by 91 students. *Under the Majlis Madrasa-tul-Madinah Baalighan, 3 Madani Qa’idah Courses were held in Nepal Ganj (Nepal). اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! By the blessings of these courses, 12 Islamic brothers adorned their heads with ‘Imamah (Islamic turban) and 8 Islamic brothers kept beards. *On 24th December 2017, a 7-day Faizan-e-Namaz Course was held in Birmingham UK under the supervision of Majlis Madani Courses. *‘7-Day Faizan-e-Namaz Course’, 2 ‘Islah-e-A’maal Course of 11, 12 days’ whereas 2 ‘63-Day Madani Tarbiyyat Course’ were held in India in December 2017. Approximately 254 Islamic brothers attended these courses. *7-Day Faizan-e-Namaz Course was held in Baghdad (Iraq). The devotees of Rasool from many countries participated in this course.Sunnah-inspiring Ijtima’aat: (1)3-day Sunnah-inspiring Ijtima’ of Dawat-e-Islami (Madani movement of devotees of Rasool) was held on 3rd, 4th and 5th January 2018 at Civil Aviation Association ground near Hajj camp airport Dhaka (Bangladesh). A number of devotees of Rasool including the blessed scholars and Mashaaikh participated in this Sunnah-inspiring Ijtima’. Different sessions of this great congregation were aired live via Bangla, English and Urdu Madani Channels. (2)Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه and Nigran-e-Shura gave Madani pearls to the attendees of Ijtima’ through Madani Channel. Ijtima’ was ended on Friday with its special session containing Sunnah-inspiring Bayan, Tasawwur-e-Madinah (remembrance of Madinah) and Du’a. Thereafter a large number of devotees of Rasool travelled with 3-day and one month Madani Qafilahs. Moreover, Madani courses (Imamat course, Madani Tarbiyyati course) were also started. (3)Under the Majlis Madani In’amaat, 698 Yaum-e-Qufl-e-Madinah Ijtima’aat (observing Qufl-e-Madina day’ Ijtima’aat) were held in Rabi’-ul-Awwal and Rabi’-ul-Aakhir 1439 AH in different countries including Pakistan. More or less 19045 devotees of Rasool attended these Ijtima’aat. (4)Rukn-e-Shura and Nigran Majlis Madani In’amaat Haji Muhammad Mansoor Attari delivered Bayan on 25th and 30th December 2017 in UK Makki Kabinah (London) and UK Madani Kabinah (Birmingham) respectively in Sunnah-inspiring Ijtima’aat via internet. (5)Under the supervision of Majlis Overseas Countries, an 11-day Sunnah-inspiring Ijtima’ of Zimmahdars was held in Bab-ul-Madinah (Karachi) from 21st December 2017. Zimmahdars from the following 23 countries participated in this Sunnah-inspiring Ijtima: (Gulf countries, Bahrain, Kuwait, UAE, Oman, Turkey, India, Nepal, Bangladesh, South Africa, Sri Lanka, Thailand, America, Canada, Australia, New Zealand, UK, Italy, Germany, Holland, Norway, Denmark and Greece).These Islamic brothers not only had privilege to participate in Madani Muzakarah of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه but they also had privilege to meet Ameer-e-Ahl-e-Sunnat. Nigran and Arakeen-e-Shura and other Muballighs (preachers) gave Madani pearls to the attendees. (6)Rukn-e-Shura Sayyid Arif Ali Attari (Hind) laid the foundation of Jami’a-tul-Madinah in Modasa (Gujarat India) whereas, on the occasion of the inauguration of Madani Markaz Faizan-e-Madinah in Madhya Pradesh, he delivered Bayan in Sunnah-inspiring Ijtima’aat. (7)Rukn-e-Shura and Nigran Majlis Rabitah Haji Waqar-ul-Madina Attari delivered Bayan in Sunnah-inspiring Ijtima’ held in Witbank, South Africa. (8)Dawat-e-Islami’s Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in the Masjid adjacent to the blessed tomb of Ghaus-e-A’zam رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه in Baghdad.Madani Halqahs: *Madani Halqahs were conducted in Doha (Qatar), Dar-us-Salam (Tanzania), Cape Town (South Africa), Sipur (India), Carpi (Italy), Bristol, London and Bradford (UK). *Under the supervision of Majlis Tajheez-o-Takfeen, DVD Madani Halqahs were conducted at following cities of Uttar Pradesh: Allahabad, Jhansi, Lalkuan (Lucknow), Rath, Malik Pura, Bakhel (Kolkata), Indore Madhya Pradesh, Dar-ul-‘Uloom Ahmadiyyah Ashrafiyyah Jais Bareilly, Kolkata, Madina-tul-Awliya Ahmedabad, Mumbai, Jambusar, Mandal, Dabhoi and Borsad (Gujrat India).Devotees of Rasool travelled with Madani Qafilah:For spreading call to righteousness, preachers of Dawat-e-Islami travelled to the following countries in November and December 2017: Kyrgyzstan, Sri Lanka, UAE, Thailand, Nepal, Mozambique, UK, South Korea, Malaysia, Germany, Oman, Tanzania, Kenya, South Africa, Sudan, Bahrain, Uganda, Zambia and Malawi. Apart from these, the devotees of Rasool travelled from France to Belgium, UK to Johannesburg (South Africa) and from Brescia (Italy) to Solaro.

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Bint-e-Attar’s visit to overseas:For spreading call to righteousness, Bint-e-‘Attar, with her Mahram, travelled to Oman, Bahrain and UAE from 13th to 24th December 2017. In this visit, following Madani activities were carried out: Sunnah-inspiring Bayanaat, meetings with VIP-Islamic sisters, Ijtima’ of Zikr-o-Na’at, Tarbiyyat of Zimmahdar Islamic sisters.Madani courses:3-Day, 3 and 26-hours’ Madani Courses were held in the following cities: UK: Slough, Derby - Norway: Oslo - India: Mandal, Jalgaon, Bhuj, Kutch (Gujarat), Mandvi, Nagpur, Chandrapur. Approximately 506 Islamic sisters attended these courses.Ijtima’aat held in 2017 under the supervision of Majlis Tajheez-o-Takfeen: *India: Modasa, Kanpur, Gorakhpur, Allahabad, Muhammad Nagar (Hyderabad), Salala Barkas, Shaheen Nagar, Veraval, Madina Nagar. *UK: Blackburn, Bolton, Ravensthorpe, Halifax, Savile Town, Heckmondwike, Accrington, Huddersfield, Coventry, Birmingham.Moreover, these Ijtima’aat were held in South Africa, Spain and Italy. More or less 677 Islamic sisters attended these Ijtima’aat and gained Tarbiyyat (training) of Ghusl-o-Kafan (giving ritual bath and shrouding the deceased).Madani activities of Majlis Shu’bah Ta’leem and Majlis Rabitah: *In December 2017, 783 VIP-Islamic sisters, associated with Shu’bah Ta’leem, attended Sunnah-inspiring Ijtima’aat of Islamic sisters. *119 Dars Ijtima’aat were held in the educational institutions. *Madani booklets were given to 909 VIP-Islamic sisters. *17 VIP-Islamic sisters were made to pay visit to Madrasa-tul-Madinah Balighat, 12 VIP-Islamic sisters enrolled themselves in Madrasa-tul-Madinah Balighat whereas Madrasa-tul-Madinah Balighat are held in 43 Institutes.

Share

Articles

Videos

Comments


Security Code