رقم کی نہیں! آپ کی ضرورت ہے/ دِلجوئی کا ایک انداز

رقم کی نہیں! آپ کی ضرورت ہے

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے 12دن کے تربیتی اجتماع (جمادی الاولیٰ 1432ھ) میں تشریف لانے والے اسلامی بھائیوں کو سلام و مرحبا! خوب دل لگا کر سارے مدنی سلسلوں میں شرکت فرمائیں، اگر کسی قسم کی انتظامی کمی وغیرہ محسوس فرمائیں تو اُس کو نظر انداز کیجئے اور کسی سے اس کا تذکرہ نہ فرمایئے کہ اس میں آپ کی اپنی ہی ”دعوتِ اسلامی“  کا نقصان ہے۔

مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض اسلامی بھائی مجھے تحفہ دینے کیلئے رُقوم لائے ہیں میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے آپ کی رقم  کی نہیں آپ کی ضرورت ہے، اگر آپ چاہیں تو اپنی رقم فیضانِ مدینہ کے مَدَنی عطیات کی پیٹی میں ڈال دیجئے اور اگر کسی نے بھجوائی ہے تو وہ رقم آپ مَدَنی عطیات میں نہیں ڈال سکتے یا تو واپس اُنہی کو لوٹا دیجئے یا ان سے اجازت لے کر مَدَنی عطیات میں شامل کر دیجئے۔ مجھے دینے کی  نیّت سے لائی ہوئی(اپنی رقم اور دوسروں کی دی ہوئی ان کی اجازت کے بعد) اگر مَدَنی عطیات میں دیں تو اُس میں میرے مرحوم والدین کے ایصالِ ثواب کی نیّت کر لیں گے تو اِحسان بالائے اِحسان ہوگا۔ براہِ کرم! اب بھی اور آئندہ بھی مجھے کسی قسم کی رقم نہ دیجئے نہ بھجوایئے۔

آپ کی طرف سے میرا تحفہ یہ ہے کہ ہر ماہ 3دن مدنی قافلے میں سفر کی پابندی اور مدنی انعامات پر عمل (اور روزانہ   فکرِ مدینہ کے ذریعے رسالے کے خانے پُر) کر کے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو رسالہ جمع کروانا۔

سگِ مدینہ عفی عنہ

               26جمادی الاولیٰ 1432ھ

دِلجوئی کا ایک انداز

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میرے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے الحاج عبد الحبیب عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی کی خدمت میں محرم الحرام کی حُرمتوں سے مالا مال سلام۔

دِلجوئی میری چھوٹی نواسی نے کہا:”مجھے نگرانِ شوریٰ کے بعد سب سے زیادہ.....کے ابو (یعنی رُکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری) کا بیان اچّھا لگتا ہے۔“

اللہ پاک مزید برکتیں عنایت فرمائے۔ اٰمین

میری طرف سے چند تحائف حاضرِ خدمت ہیں۔

؏ گر قَبولِ اُفتد زہے عزّ و شرف

نیا مدنی سال مبارک!

یکم محرم الحرام 1432ھ


Share

Articles

Comments


Security Code