حمد/مناجات
|
مجھے بخش دے بے سبب یا الٰہی |
|
مجھے بخش دے بے سبب یاالٰہی نہ کرنا کبھی بھی غضب یاالٰہی |
|
پئے شاہِ بَطْحا مِری چھوٹ جائیں بُری عادتیں سب کی سب یاالٰہی |
|
میں مکے میں آؤں مدینے میں آؤں بنا کوئی ایسا سبَب یاالٰہی |
|
دکھا دے بہارِ مدینہ دکھادے پئے تاجدارِ عرب یاالٰہی |
|
حُسین ابنِ حیدر کے صَدْقے میں مولیٰ ٹَلیں آفتیں میری سب یاالٰہی |
|
نظر میں محمد کے جلوے بسے ہوں چلوں اس جہاں سے میں جب یاالٰہی |
|
گناہوں سے عطّار کو دے مُعافی کرم کر، نہ کرنا غضب یاالٰہی |
|
وسائلِ بخشش مرمم،ص107 از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments