فلاحی خدمات پر دعوتِ اسلامی کو خراج ِتحسین

مدنی خبریں

فلاحی خدمات پر دعوتِ اسلامی کو  خراجِ تحسین

 ماہنامہ ربیع الآخر1442ھ

کرونا وائرس متأثرین ، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات سر انجام دینے پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو تعریفی لیٹر پیش کئے گئے۔ واضح رہے کہ   لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوتِ اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی ، انڈونیشیا ، افریقہ ، سری لنکا ،بنگلہ دیش ، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور اُمّتِ محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے ، راشن اور نقد رقم تقسیم کرتی نظر آئی۔ جب تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی کے مسائل درپیش ہوئے تو دعوتِ اسلامی نے  بلڈ کیمپس لگائے اور  انہیں خون کی بوتلیں فراہم کیں۔ اس دوران شدید بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کئی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالقِ حقیقی سے بھی جاملے۔ دعوتِ اسلامی ویلفیئر کی ٹیم ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے  مختلف مقامات  پر پہنچتی رہی۔ ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے لئے تعریفی لیٹر جاری کیا جس میں دعوتِ اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ اسی طرح Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے بھی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے فلاحی کاموں کو سراہا گیا اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے ذریعے شاندار مدد کرنے پرتعریفی الفاظ کہے گئے۔

پیسے ، زیورات ، گاڑی اور دیگر قیمتی چیزوں کو

چوری سے بچانے کا آسان وظیفہ

 “ یا جَلِیْلُ10 بارپڑھ کر ان چیزوں پر پردَم کردیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ چوری سے محفوظ رہیں گی۔

دعوتِ اسلامی کے وفد کی گورنر بلوچستان سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے وفد نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان زئی سے ملاقات کی۔ مجلسِ رابطہ کے ذمہ دار یوسف سلیم عطّاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات اور ویلفیئر کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ امانُ اللہ خان زئی نے دعوتِ اسلامی کے عالمی سطح پر ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کو سراہا۔ دعوتِ اسلامی کے وفد نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کےوزٹ کی دعوت پیش کی جس پر  گورنر بلوچستان نے جلد فیضانِ مدینہ وزٹ کی یقین دہانی کروائی۔ دعوتِ اسلامی کی طرف سے گورنر بلوچستان امانُ اللہ خان زئی کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ انگلش اور مکتبۃُ المدینہ کے کُتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔

 

 

Share

Articles

Comments


Security Code