اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہے

حضرت دولہا شاہ سبزواری کے مزارپر امیرِ اہلِ سنّت کی حاضری شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے 7 اگست 2018ء کو اپنے جانشین مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی،نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ بابُ المدینہ کراچی کے مشہور ولی حضرت دولہا شاہ سبزواری بخاری علیہ رحمۃ اللہ الوَالیکے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ امیرِ اہلِ سنّت کی مویشی فارم آمد شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ 24 ذوالقعدۃ الحرام 1439 ھ مطابق 6 اگست 2018ء کو باب المدینہ کراچی میں واقع مویشی فارم تشریف لے گئے جہاں رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطّاری نے آپ سےقربانی کے جانوروں کے متعلق سوالات کئے جن کے آپ نے حکمت بھرے جوابات عنایت فرمائے۔ مساجد و جائے نماز کا افتتاح مجلس خدام المساجد کے تحت اگست 2018ء میں٭ زم زم نگر حیدرآباد میں جامع مسجد فیضانِ مصطفیٰ نورانی بستی ٭اورنگی ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی میں جامع مسجد رفیقُ الحَرَمین اور٭مویشی منڈی سپر ہائی وے بابُ المدینہ میں جائے نماز قائم کئے گئے۔ جامعاتُ المدینہ کا افتتاح مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت رواں تعلیمی سال ملک بھر میں جامعات المدینہ کی 30 نئی شاخوں کا افتتاح ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بابُ المدینہ کراچی میں آٹھ، مرکز الاولیاء لاہور میں تین، ضیا کوٹ (سیالکوٹ) میں دو، جبکہ سردار آباد (فیصل آباد)، مدینۃ الاولیاء ملتان، کوٹلی، شیخوپورہ، محراب پور، کلیال ضلع خوشاب، علی پور فراش، روات، شکر گڑھ، پسرور، ڈسکہ، سرائے عالمگیر، کھروٹہ سیداں ضلع ضیا کوٹ (سیالکوٹ) اور دیگر چند مقامات پر جامعاتُ المدینہ کی ایک ایک شاخ کا افتتاح ہوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تا دمِ تحریر ملکِ پاکستان میں جامعۃُ المدینہ للبنین کی کل تعداد 259 ہو گئی ہےجن میں کثیر طلبائے کرام اپنے سینے نورِ علم سے روشن کر رہے ہیں۔ مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزرات اولیا کے تحت باب المدینہ کراچی میں٭حضرت سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی (کلفٹن) ٭حضرت سیّدنا حافظ محمد حسن چشتی المعروف منگھو پیر بابارحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (منگھو پیر) ٭پیر سیّد حاجی ابراہیم شاہ چشتی بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی (کیماڑی) ٭مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم علیہ رحمۃ اللہ الاَکرم (صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی) اور پنجاب میں ٭حجرہ شاہ مقیم حضرت بہاؤالدین بغدادی المعروف دم میراںرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (ضلع اوکاڑہ) ٭حضرت بابا غلام رسول چشتی صابری علیہ رحمۃ اللہ الباری (ستیانہ،سردارآباد)کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت، مدنی حلقوں،مدنی دوروں، نیکی کی دعوت اور مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا۔ جشنِ آزادی پر مدنی قافلوں کی دھوم دھام وطنِ عزیز پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر 12، 13، 14 اگست 2018ء کو کثیر عاشقانِ رسول نے آزادیِ پاک وطن کے شکرانے میں مدنی قافلوں میں سفر کیا۔ مجلس مدنی قافلہ کی جانب سے موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان بھر سے تین ہزار دو سو تریسٹھ (3263) مدنی قافلوں میں 22 ہزار 251اسلامی بھائیوں نے راہِ خدا میں سفر کیا۔مجلسِ تعمیرات کی مدنی خبر دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والی تمام تعمیرات کو شرعی، تنظیمی اور تعمیراتی اصولوں کے مطابق کروانے کا عزم رکھنے والی مجلسِ تعمیرات کے تحت تادمِ تحریر ملک بھر میں تقریباً 1052 سے زائد پروجیکٹ زیرِ تعمیر ہیں جن میں 672 مساجد، 300 مدارسۃ المدینہ اور جامعاتُ المدینہ بھی شامل ہیں۔ مخیّر حضرات سے مدنی التجا ہے کہ اپنے عطیات مجلسِ تعمیرات کو دے کر مساجد، مدارس اور جامعات کی تعمیرات کاحصّہ بنیں اور نیکیوں کا خزانہ حاصل کریں۔ رابطہ نمبر: 03335123406 مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں ٭مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اہلِ سنّت کی دینی درس گاہوں ٭جامعہ احسن المدارس وہاڑی٭جامعہ غوثیہ کہروڑ پکا ٭جامعہ مصباح القراٰن بہاولپوراور دیگر چند مدارس و جامعات میں طلبہ و اساتذ ۂ کرا م کو اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دکھانے کی ترکیب ہوئی جن میں 720 طلبہ، اساتذہ اور مفتیانِ کرام نے شرکت کی۔ بعد اَزاں مفتیانِ کرام نے دعوتِ اسلامی کی شجر کاری مہم میں حصّہ ملاتے ہوئے پودے بھی لگائے۔ ٭مجلس حج و عمرہ کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقوں حاجی کیمپ سلطان آباد، بہادر آباد، جامع مسجد عثمان غنی (گلستانِ جوہر)، جامع مسجد کنزالایمان (بابری چوک)، مدینۃ الاولیاء ملتان اور دارالحکومت اسلام آباد میں حج و عمرہ تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو حج کے احکامات سکھائے۔ ٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کے گورنمنٹ اقبال میڈیکل کالج، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور مشتاق ٹاؤن اورنگی ٹاؤن میں مدنی دوروں اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں ایم بی بی ایس اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ ٭مجلس جامعات المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں بابُ المدینہ کراچی کے تمام جامعاتُ المدینہ کے اساتذۂ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطّاری اور دیگر ذمّہ داران نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے۔ ٭مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت اگست 2018ء میں 137 محارم اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 2270 محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے 600 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے 240 محارم اسلامی بھائیوں نے3 دن ،18 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 19 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کی۔٭مجلس تقسیم رسائل کے تحت نگران مجلس تقسیمِ رسائل پاکستان نے رسائل ریکس (Racks) کی تنصیب، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کے لئے باب المدینہ کراچی اور مرکز الاولیاء لاہور کی مختلف مارکیٹوں کا مدنی دورہ فرمایا اورتاجران میں مدنی حلقے لگائے۔٭ مدنی چینل عام کریں مجلس کے تحت 12، 13، 14اگست 2018ء کو مرکز الاولیاء لاہور سے ایک مدنی قافلے نے K.P.K پشاور کی جانب سفر کیا جس میں اس مجلس کے نگرانِ مجلس پاکستان نے بھی شرکت فرمائی۔ دورانِ مدنی قافلہ مختلف کیبل آپریٹرز سے ملاقاتوں اور دیگر مدنی کاموں کا سلسلہ رہا۔


Share

اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہے

جانشینِ امیرِاہلِ سنّت کا سفرِ ِیوگنڈا شہزادۂ عطّارحضرت مولانا ابو اُسید عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے یکم اگست 2018ء کو ایسٹ افریقہ کے ملک یوگنڈا کی جانب مدنی سفر فرمایا جہاں مختلف شہروں میں سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں میں بیانات اور عُلَما و شخصیات و دیگر مقامی عاشقان ِرسول سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا۔ مسجد کا افتتاح 26اگست 2018ء کو اسکاٹ لینڈ(Scot land) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مسجد (East Kilbride) کا افتتاح ہوا۔ مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کا افتتاح دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اگست 2018ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ممبئی ہند میں مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کی شاخ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں سرپرست دعوتِ اسلامی ہند، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند حضرت علّامہ مولانا مفتی عبدالحلیم رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور رکنِ شوریٰ سیّد عارف علی عطّاری سمیت عُلَما و مشائخ اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے! ملک و بیرونِ ملک مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کی 8 شاخیں قائم ہیں جہاں سے بالخصوص عرب ممالک کی مطبوعہ نادر و نایاب کتابیں مناسب قیمت پر حاصل کی جا سکتی ہیں نیز مفتیانِ کرام،علمائے کرام، محققین حضرات اور طلبائے کرام کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔اراکینِ شوریٰ کے بیرونِ ممالک میں مدنی کام ٭رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطّاری نے ساؤتھ افریقہ کا مدنی سفر فرمایا جہاں کیپ ٹاؤن(Cape Town) سمیت کئی مقامات پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات، مدنی حلقوں میں بیانات اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی ترکیب رہی۔ ٭رکنِ شوریٰ سیّدعارف علی عطّاری نے 20اگست 2018ءکوہندسے کویت کا سفر فرمایا۔ جبکہ ٭رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطّاری نے ایک خلیجی ملک کا سفر فرمایا جہاں تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع میں مقامی ذمّہ داران اور دیگرعاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ تین دن کا تربیتی اجتماع مجلس جامعۃ المدینہ ہند کے تحت جبل پور میں 8، 9، 10 اگست 2018ء کو ہند کے جامعات المدینہ کے اساتذہ و ناظمینِ کرام کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔ جن اساتذہ وناظمین کے درجات کا رزلٹ نمایاں رہا انہیں بدستِ رکنِ شوریٰ سیّد عارف علی عطّاری فرحت نامے پیش کئے گئے نیز رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری اور رکنِ شوریٰ مولاناحاجی محمداسد عطّاری مدنی نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ شُرَکا کو تربیت کےمدنی پھول ارشاد فرمائے۔


Share

اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہے

مدنی کورسز20ذوالقعدۃ الحرام 1439ھ سے پاکستان کے شہروں زَم زَم نگر حیدر آباد، مدینۃُ الاولیاء ملتان، سردارآباد فیصل آباد، گلزارِ طیبہ سرگودھا اور گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں 12دن کے ”اسلامی زندگی کورس “ہوئے۔ ٭یکم جولائی 2018ء سے پاکستان بھر میں کم و بیش 204مقامات پر 12دن کے ”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ منعقد ہوئے،ان کورسز کی برکت سے 2241اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے، 1644اسلامی بہنوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور 2300 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر ِمدینہ کرنے کی نیت کی۔ ٭مجلس حج وعمرہ(اسلامی بہنیں)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے 7دن کا”فیضانِ رفیق الحرمین کورس“ ہوا جس میں انہیں حج و عمرہ کے مسائل اور حجّن اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ ان تمام مدنی کورسز میں 3637 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ تجہیز و تکفین اجتماعات مجلسِ تجہیز و تکفین(اسلامی بہنیں) کے تحت 376 مقامات پر اجتماعاتِ ذکرو نعت برائے ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا جن میں انفرادی کوشش کی برکت سے 740 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی اور 69 اسلامی بہنوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔ ٭خواتین کوغسلِ میت دینے والی اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت کے لئے پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تربیتی اجتماعات کا انعقادکیا گیا جن میں 5001اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دارُالمدینہ اور جشنِ آزادی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دارُالمدینہ للبنات میں جشنِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ہونے والی تقاریب میں دارُالمدینہ کے مدنی منّوں اور مدنی منّیوں نے پاکستانی جھنڈوں کے بیج سجائے حُبُّ الوَطنی سے لبریز ملی ترانوں اور تقاریر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دارُالمدینہ کو جھنڈوں، جھنڈیوں اور مختلف چارٹس لگا کر سجایا۔تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت پاکستان کے امتحانات میں جامعاتُ المدینہ(للبنات) کی طالبات کی پوزیشنیں تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت پاکستان کے امتحانی نتائج میں جامعاتُ المدینہ للبنات کی طالبات نے پاکستان سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ تنظیمُ المدارس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٭درجہ عالیہ (بی اے) میں بنتِ محمد اسماعیل (جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1086/1200 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ٭درجہ خاصہ (ایف اے) میں بنتِ عبادت (جامعۃُ المدینہ للبنات،راولپنڈی) نے 1144/1200 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن ٭ بنتِ محمد اکسیر (جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1132/1200 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور ٭ بنتِ ظہور احمد شاہ (جامعۃُ المدینہ للبنات، سردارآباد فیصل آباد)نے 1126/1200 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن ٭درجہ عامّہ (میٹرک) میں بنتِ محمد ندیم(جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1170/1200 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن ٭ بنتِ عامر سہیل(جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1159/1200 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور ٭بنتِ محمد شکیل (جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1155/1200 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ تعلیم کی مدنی خبریں شعبۂ تعلیم کے تحت 29 جولائی 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں ٹیچرز مدنی تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”استا د کو کیسا ہو نا چاہئے؟“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیا۔ا س تربیتی اجتماع میں بنتِ عطّار سَلَّمَہَا الغفَّار نے بھی شرکت فرمائی اور شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھول اور تحائف عطا فرمائے۔ ٭جولائی 2018ء میں 1088 تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔ ٭66 شخصیات اسلامی بہنوں نے جامعاتُ المدینہ للبنات اور دارُالمدینہ کے دورے کئے۔ ٭1803 شخصیات اسلامی بہنوں کو مدنی رسائل دیئے گئے۔ جبکہ ٭ 512 تعلیمی اداروں میں درس اجتماعات منعقد ہوئے۔ تعویذاتِ عطّاریہ اسلامی بہنوں کی غم گُساری کیلئے ملک و بیرونِ ملک 104مقامات پرتعویذاتِ عطّاریہ کے بستے لگائے گئے جن میں تعویذاتِ عطّاریہ اور اوراد و وظائف کے ذریعے 32517 اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطّاریہ اور روحانی علاج پیش کئے گئے۔


Share

اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہے

مدنی کورسز عرب شریف،یوکے،ساؤتھ کوریا،عمان، ساؤتھ افریقہ، امریکہ،اسپین،بیلجیئم،ہند اور نیپال میں 68 مقامات پر”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ہوئےجن میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان مدنی کورسز کی برکت سے 372اسلامی بہنوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے،383 اسلامی بہنوں نےہر ماہ مَدَنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور 320 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کی نیت کی۔٭عرب شریف،یوکے، قطر، امریکہ اور ہند کے 7 مختلف مقامات پر K.G تا مڈل کلاس تک کے طلبہ و طالبات کے لئے ”حسنینِ کریمین کورس“منعقد کئے گئے جن میں 200 سے زائد اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ ٭یکم جولائی2018ء سے یوکے، کینیڈا، ایران، ہند اور فرانس میں 8مقامات پر 7دنوں کے” فیضانِ حج و عمرہ کورس“ منعقد ہوئےجن میں کم و بیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ٭ مجلس حج وعمرہ(اسلامی بہنیں)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے حیدرآباد ہند میں 2 مقامات پر 7 دن کےفیضانِ رَفیقُ الحَرَمَین کورس (آن لائن) ہوئے، جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔٭جولائی اور اگست 2018ء میں ہند کے شہروں احمد آباد، تاجپور (ناگپور) اور یوپی جبکہ یوکے کے شہروں لندن، اولڈہم، بولٹن اورمانچسٹرمیں ”مَدَنی انعامات کورس“ ہوئےجن میں 1434اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیزوتکفین کے اجتماعات اگست 2018ء میں ہند کے شہروں اجمیر، بیاور، بیکانیر، جودھپور، کانپورمیں اور یوکے میں مختلف مقامات پر مجلس تجہیز و تکفین کے اجتماعات منعقد ہوئےجن میں کم وبیش 1214 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مختلف مدنی خبریں جولائی 2018ء میں مختلف ممالک میں اسلامی بہنوں نے مدنی دورے کئے جن میں کم وبیش 18714 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔٭جولائی 2018ءمیں مختلف مواقع پر اجتماعاتِ ذکر و نعت منعقد کئے گئے جن کی برکت سے 1799 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔ ٭ہند کے شہر گھاٹکپور سمیت دیگر مقامات پر تربیتی حلقوں کی ترکیب بنی جن میں 44اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code