اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

سنّتوں بھرے اجتماعات:گجرات چیمبر آف کامرس میں شخصیات کے لئے سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیا، لاہور میں گورنمنٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا، کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی٭سردارآباد(فیصل آباد) میں پنجاب میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا، کالج کے پروفیسرز اور طلبہ نے شرکت فرمائی۔ پورے ماہِ رمضان المبارَک  کا اعتکاف: دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رمضان المبارَک کے آخری عشرے کے اعتکاف کے علاوہ پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ عاشقانِ رسول رمضان المبارَک کا پورا مہینا مسجد میں گزارتے ہیں، روزانہ نمازِ عصر اور نمازِ تراویح کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے، معتکفین کو دُرُست قراٰن اور نماز نیز سنّتیں اور آداب سکھانے کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں شیخِ طریقت امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بنفسِ نفیس پورا مہینا تشریف فرما ہوتے ہیں۔ رمضان المبارَک 1438ھ میں پاکستان میں 71 مقامات پر پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کا سلسلہ ہوا اور تقریباً 10 ہزار اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کی سعادت پائی۔ رمضان ایکسپریس کی مرکزالاولیا سے باب المدینہ آمد: شیخِ طریقت امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بابرکت صحبت پانے اور پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنے کے لئے مرکزالاولیا (لاہور) سے 800 سے زیادہ اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کے ساتھ رمضان ایکسپریس کے ذریعے باب المدینہ (کراچی ) کا سفر کیا۔ اسلامی بھائیوں نے دورانِ سفر سنّتیں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری رکھا نیز باجماعت نمازوں کی ادائیگی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مسجد کا افتتاح: باب المدینہ کراچی کے علاقے ڈرگ کالونی میں دعوتِ اسلامی کی مجلس خُدَّام المساجد کے تحت جامع مسجد رابعہ حبیب کے افتتاح کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ یکم رمضان المبارک 1438ھ کو باب المدینہ کراچی میں 10 نئی مساجد اور 32 جائے نمازوں میں نمازو تراویح کا آغاز ہوا۔ عرس مبارک لعل شہباز قلندر کے موقع پر مدنی کام: حضرت لعل شہباز قلندر سیّد عثمان مَرْوَنْدِی رحمۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کا سالانہ عرس مبارک 16تا21 شعبان المعظم 1438ھ سہون شریف(باب الاسلام سندھ) میں ہوا۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت مزار شریف کے مین گیٹ کے سامنے قراٰن خوانی اور باجماعت نمازوں کا سلسلہ ہوا۔ عُرْس مُبارک کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ بھی ہوا نیز عُرْس کے زائرین  کو نیکی کی دعوت پیش کرنے مزاراتِ اولیا پر حاضری کے آداب سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے بھی حاضر ہوئے۔ جن میں عاشقانِ رسول کی مجموعی تعداد تقریباً تین سو (300) تھی۔ مجلس مزاراتِ اولیا  کی طرف سے دیگر رسائل کے علاوہ  مکتبۃ المدینہ سے حضرت لعل شہباز قلندر کی سیرت پر شائع ہونے والا رسالہ ”فیضانِ عثمان مروندی لعل شہباز قلندر“ تقریباً 4500 کی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔ ٭پاکستان میں مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت مزاراتِ اولیا اور ان سے متصل مساجد میں مدنی کاموں کی ایک جھلک ملاحظہ فرمائیے: ٭202 مدنی درس ٭بعدِ فجر 103 مدنی حلقے ٭84 چوک درس ٭54 مدرسۃ المدینہ بالغان (شرکا کی تعداد: 370) ٭جنوری2017 تا اپریل، 4ماہ میں مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت دعوتِ اسلامی کے تین دن کے  66 مدنی قافلوں  نے مزاراتِ اولیا پر سفر کیا جن میں شرکا کی مجموعی تعداد تقریباً 674 تھی۔ ائمّۂ کرام کا تربیتی اجتماع: دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد و مجلس فیضانِ مدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں 13،14،15 مئی بروز ہفتہ، اتوار، پیر ائمّۂ کرام اور مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے لئے تین دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ تربیتی اجتماع کے پہلے اور دوسرے دن شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے کے ذریعے حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا اور سوالات کے جوابات عنایت فرمائے نیز نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مَدظلُّہ العَالی اور دیگر مبلغین نے بھی حاضرین کی تربیت فرمائی اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔ امامت کورس کے امتحانات: دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پاکستان میں13مقامات، ہند میں 3 اور بنگلہ دیش میں ایک پر امامت کورس کا سلسلہ جاری تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  8مئی 2017ء کو شرکائے امامت کورس کے امتحانات کا سلسلہ مکمل ہوا جبکہ تادمِ تحریر کینیا اور یوکے میں امامت کورس کے درجات جاری ہیں۔ مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت تربیتی اجتماع: 19،18 مئی 2017ء بروز جمعرات، جمعہ بمطابق 22،21 شعبان المعظم 1438ھ مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمّہ داران کا تربیتی اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد  (فیصل آباد) میں ہوا، اس تربیتی اجتماع میں انٹرنیٹ کے ذریعے مجلس مدنی عطیات بکس کے ہند اور UK کے ذمّہ داران بھی شریک ہوئے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ اور دیگر مبلّغین نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی نیز رمضان المبارَک میں مدنی عطیات جمع کرنے کے اَہداف بھی طے کئے گئے۔ مدنی چینل کے 9سال مکمل ہونے پر نوافل کی ادائیگی: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 10رمضان المبارَک1438ھ بمطابق 6 جون 2017ء کو مدنی چینل کے  9 سال مکمل ہوئے۔ اس سلسلے میں رمضان المبارک کی دسویں شب نمازِ تراویح کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) سمیت دنیا بھر میں کئی مقامات پر شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کا سلسلہ ہوا۔ نمازِ تراویح میں قراٰن سننے سنانے کی سعادت: ماہِ رمضان المبارک 1438ھ میں مدرستہ المدینہ سے منسلک ساڑھے سولہ ہزار سے زائد حُفَّاظ اسلامی بھائیوں اور مدنی منّوں نے نمازِ تراویح میں قراٰنِ پاک سننے سنانے کی سعادت حاصل کی۔ جانشینِ امیرِ اَہلِ سنّت کے ہاتھوں معتکفین کی دستار بندی: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنے والوں میں  سے مستقل عمامہ شریف سجانے کی نیت کرنے والے خوش نصیبوں کے سر پر جانشینِ امیرِ اَہلِ سنّت شہزادۂ عطّار حضرت مولانا الحاج ابواُسید عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے عمامہ سجایا۔ 10رمضان المبارک کو 31،11رمضان کو 33 جبکہ 12رمضان کو 41اسلامی بھائیوں  نے یہ سعادت پائی۔ یہ سلسلہ پورا رمضان  جاری رہے گا  اِنْ شَآ ءَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

ائمہ وعلماومشائخِ اہلِ سنّت سے ملاقات:گزشتہ ماہ دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کے ذمّہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے تقریباً1585 علماو مشائخِ اہلِ سنّت سے ملاقات کا شرف حاصل کیا جن میں سے کچھ نام یہ ہیں ٭پنجاب کے علما ٭حضرت مولانا پیرسیّد لقمان شاہ قادری (جامعہ رضویہ زبیریہ، چکوال) ٭ حضرت مولانا نور احمد بندیالوی (جامعہ اسلامیہ ریا ض العلوم، سوہاوہ،ضلع جہلم  )   ٭حضرت مولانا پیر سید محمد نویدالحسن مَشہدی(سجادہ نشین بھکھی شریف،دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی،  منڈی بہاؤالدین) ٭ حضرت مولانا پیر سید  شعیب رضا قادری رضوی (   سجادہ نشین کیرانوالہ سیداں، ضلع گجرات ) ٭حضرت مولانا علی عباس قادری رضوی (جامعہ  غوثیہ عربیہ، کیر انوالہ سیداں ضلع گجرات) ٭حضرت مولانا مفتی ضمیراحمد مرتضائی (جامعہ ہجویریہ، مرکز الاولیا،  لاہور) ٭حضرت مولانا عبد الشکور سیالوی (جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ، مرکز الاولیا لاہور) ٭حضرت مولانا   خالص محمد قادری  (خطیب جامع مسجد خیر آبا د،  اٹک) ٭بابُ الاسلام سندھ کےحضرت مولانا مفتی محمد عمر خلجی قادری (شیخ الحدیث دارالعلوم رکن الاسلام، زم زم نگر حیدرآباد) ٭خیبرپختون خواہ  پاکستان کے  ٭حضرت مولانا عمر زمین قادری  (جامعہ مصطفیٰ،  لوندخوڑ) ٭حضرت مولانا بصیر الحق قادری (جامعہ انوار محمدیہ، لنڈے شاہ ) ٭حضرت مولانا پیر حضرت قریش  قادری بابا جی (پیرانوڈاگہ، مردان) ٭حضرت مولانا ایاز  قادری (خطیب جامع اخون پنجو باباجی، پشاور) ٭حضرت مولانا  محمد آصف قادری ( خطیب جامع مسجد فاضل باباجی، مردان)  ٭حضرت مولانا  کلیم اللہ قادری (خطیب جامع مسجد جبہ،  مردان) ٭ حضرت مولانا ارشد قادری   (جامعہ حنفیہ جلالیہ  درگئی ضلع مالاکنڈ) اورہند(چاند پور، یوپی) کے عالمِ دین حضرت مولانا جنید الحق نقشبندی۔مدنی مراکز فیضان مدینہ میں شخصیات کی تشریف آوری:گزشتہ ماہ حضرت مولاناحافظ عبدالرزاق مہران سکندری (جامعہ صبغۃالاسلام سانگھڑ)، حضرت مولانا حافظ نور احمد قادری(امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ جنڈضلع اٹک)، خیبرپختون خواہ کے تین علماحضرت مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف (جامعہ ضیاء العلوم  گڑھی کپورہ مردان)، حضرت مولانا طاہر شاہ قادری (مدرسہ قوت القلوب رشکئی مردان)، حضرت مولانا ڈاکٹرمحمد لطیف قادری (جامعہ کنزالایمان شہباز گڑھی،مردان) دیگر شخصیات میں عمران نذیر (پاکستانی کرکٹر)، دارا ظفر (آل پاکستان نیوز پیپرایمپلائیز کنفیڈریشنمزمل فیروزی(چیئرمین فیڈرل کالمسٹ یونین وکالم نگار) نیز باب المدینہ کراچی،سردارآباد(فیصل آباد)وغیرہ کے تقریبا 250 تاجروں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،بابُ المدینہ کراچی تشریف آوری ہوئی ٭مدینۃ الاولیا ملتان کے علماحضرت مولانا فاروق خان سعیدی(امیر جماعت اہلسنت صوبہ   پنجاب)، حضرت مولانا سعید احمد فاروقی (جامعہ رومیہ جامع مسجد طوطلاں ) ، حضرت مولانا قاری فیض بخش رضوی (جامعہ مصباح القرآن) ، حضرت مولانا قاری خادم حسین سعیدی (جامعہ و مدرسہ جامع مسجد الفردوس   للبنین و للبنات) ، حضرت مولانا عثمان پسروری (جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن  )  اور دیگر علمائے کرام کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃ الاولیا،ملتان تشریف آوری ہوئی ، اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے معزز مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف کروایا ٭اس کے علاوہ حضرت مولانا شاہد تمیز اور حضرت مولانا حافظ ساجد قادری کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم ( UK)، حضرت مولانا غلام بشیر نقشبندی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بلونیا( اٹلی)، متحدہ عرب امارات کے امير کے سينئر ايڈوائزر شیخ سید علی بن عبدالرحمن ہاشمی شافعی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سلاؤ( UK)، عالمی شہرت یافتہ قاری ریجا ایوب کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دار السلام (تنزانیہ)، صحافی شعیب احمد مرغوب کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرکزالاولیا (لاہور)، محمد عمران(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جبکہ MPA خوشاب ملک جاوید اَعوان کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلزارِ طیبہ (سرگودھا )تشریف آوری کا سلسلہ ہوا۔شخصیات سے ملاقات:دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغِین نے درج ذیل شخصیات سے ملاقات کرکے نیکی کی دعوت پیش کی: شہباز بابر (MNAسمندری، پنجاب) ٭میاں عبدالمنان (MNA سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب) ٭امجد خان نیازی (MNA میانوالی،پنجاب) صاحبزادہ فیض الحسن(MNA لیّہ پنجاب) ٭ڈاکٹر صلاح الدین خان (MPA میانوالی،  پنجاب) ٭افضل خان ڈھانڈلہ(MNA بھکر، پنجاب) ٭خان عبدالمجید خان (MNA جنڈانوالہ)  ٭ ندیم احمد (قونصلر جنرل آف پاکستان،فرینکفرٹ جرمنی) ٭رائے طاہر حسین (سینیٔر صحافی، مرکز الاولیا لاہور) ٭محمد ابراہیم (مینیجر نجی کمپنی، مرکزالاولیا لاہور) ٭چودھری محمد ادریس (چیئر مین کار ڈیلر ایسوسی ایشن مرکز الاولیا لاہور) ٭نذیر لغاری(تجزیہ کار مقامی نجی چینل) ٭ڈاکٹر جمال (جناح ہسپتال باب المدینہ کراچی) ٭خاور نعیم ہاشمی (صحافی مرکز الاولیا لاہور) صابرشاکر(تجزیہ کار نجی چینل) ٭مجاہد بریلوی (تجزیہ کار نجی چینل) ٭محمد بلال خان (میئر گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭یوپی (ہند) میں MLAنواب جان خان کے گھر  مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی، رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا ٭3 جون 2017ء لندن ( UK)میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں بنگلہ دیش  کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات:نگرانِ شاذلی کابینات اور  مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے برمنگھم (UK) میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سرفراز احمد،اظہر علی اور وہاب ریاض سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیکی کی دعوت دینے کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف اور کتب و رسائل کے تحائف پیش کئے گئے۔ ہفتہ وار اجتماعات میں طلبائے کرام کی شرکت: اہلِ سنّت کے مختلف مدارس اور جامعات کے تقریباً 1270 طلبائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت فرمائی۔

 

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

غیر مسلم کا قبولِ  اسلام

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں کالج کے ایک غیر مسلم طالبِ علم نے دَعوتِ اِسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آکر اِسلام قبول کیا،ان کا اسلامی نام ”محمد شعبان “رکھا گیا۔

پورے ماہِ رمضان کا اِعتکاف دعوتِ اِسلامی کے تحت ہند، بنگلہ دیش، نیپال، یوکے، ساؤتھ افریقہ، موزمبیق، ماریشش، جرمنی، اِٹلی، کینیا،تنزانیہ اور یوگنڈا وغیرہ کے 74 مقامات پر پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ مسجد وفیضان مدینہ کا افتتاح ٭دعوتِ اِسلامی کی مجلس خُدَّامُ المساجد کے تحت 6جون 2017ءکومٹوگا (یوگنڈا)میں مسجد کا افتتاح ہوا۔٭ہند کے شہر کولکاتہ (ریاست مغربی بنگال) میں 21مئی 2017ء کو دَعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔حضرت مولانا  مفتی عبد الحلیم رَضوی نوری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعا فرمائی۔ جامعۃُ المدینہ کا سنگِ بنیاد اُتراکھنڈ شمالی ہند میں جامعۃ المدینہ فیضانِ اعلیٰ حضرت کے سنگِ بنیاد کا سلسلہ ہوا، اس موقع پر مُنْعقِد سنّتوں بھرے اِجتماع میں رکنِ شوریٰ نے بیان فرمایا۔مختلف کورسز ٭اِسلامی بہنوں کے لئے روزانہ 1گھنٹا 26 منٹ دورانیے پر مشتمل 3دن کا”فیضانِ زکوٰۃ کورس“ مئی 2017ء میں ہند، اَمریکہ، اِٹلی، ساؤتھ کوریاوغیرہ میں77 مقامات پر ہواجس میں شرکااِسلامی بہنوں کی تعداد 588 تھی۔ ٭ مئی 2017ء میں اِسلامی بہنوں کے لئے3دن کا”مدنی کام کورس“ صوبہ گجرات کے شہروں موڈاسا، دوارکا، بھوج، گنزا، ویراوال، صوبہ ویسٹ بنگال کے شہر برن پور، راجِستھان کے شہر چتور گڑھ، کرناٹک کے شہر بنگلور،مہاراشٹرکے ضلع پال گھر کے شہر دہانومیں ہوا،جس میں تقریباً 422 اِسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭خلیج کےشہر صلالہ (صوبہ ظُفار،سلطنتِ عُمان) میں بھی 11، 12،13 مئی 2017ء کو 3دن کا ”مدنی کام کورس“ ہوا۔ ٭ 15،16 مئی2017 ء کو ہند کے شہر میسور میں 26  گھنٹے کا ”مدنی انعامات کورس“ ہوا ۔

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف کورسز: ٭28 مئی 2017ءسےپاکستان کےان 5 شہروں میں19دن کا مدنی تربیتی کورس شروع ہوا: بابُ المدینہ (کراچی)، سردارآباد(فیصل آباد)، زَم زَم نَگَرحیدرآباد، گلزارِطیبہ (سرگودھا)اورگجرات،تقریباً331اسلامی بہنوں نےشرکت کی سعادت پائی ٭روزانہ1گھنٹہ26مِنَٹ دورانیے پر مشتمل 3دن کافیضانِ زکوٰة کورس مئی2017ء میں پاکستان کے  12 سے زائدشہروں میں 321مقامات پر ہوا جس میں تقریباًتین ہزار ایک سوپینتیس(3135)اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ ٭18،19،20مئی 2017ء مدینۃُالاولیا(ملتان) میں پاکستان میں اسلامی بہنوں کی قائم تمام مدنی تَرْبِیَت گاہوں  کےمدنی عَمَلے)ناظِمَات،مُعَلِّمات) کےلئے3دن کاتربیتی کورس ہوا۔ جس میں پاکستان کے کئی شہروں سے اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ عالَمی مجلس مُشاوَرَت کی ذمّہ داراسلامی بہن سمیت متعدد ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے تَرْبِیَت فرمائی۔ ٭مجلس مُعاوَنَت برائے اسلامی بہنیں کے تحت شعبانُ الُمعَظَّم 1438ھ میں پاکستان کے 40 مقامات پر 71مَحَارِم اجتماعات ہوئےجن میں دعوتِ اسلامی  کے مُبلِّغین  اسلامی بھائیوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے، ان میں شُرَکا کی تعداد تقریباً 618تھی۔

 

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami prosper!

Departments’ Madani News

 

Sunnah-inspiring Ijtima’aat

In the chamber of commerce in Gujrat, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech. Islamic brothers including dignitaries attended the Ijtima’.

Under the supervision of the education department of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held at the Government University of Education in Markaz-ul-Awliya (Lahore) where a large number of Islamic brothers were privileged to attend the Ijtima’.

Similarly, in the hostel of Punjab Medical college, Sardarabad (Faisalabad), a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech. The professors and students of the college attended the Ijtima’.

I’tikaf for the entire month of Ramadan

Dawat-e-Islami has long been organizing I’tikaf in the blessed month of Ramadan not only for the last ten days but also for the entire month. Devotees of Rasool spend the entire month of Ramadan in Masjid. Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه also spends the whole month of Ramadan at the global Madani Markaz, Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi). In the blessed month of Ramadan, 1438 AH, I’tikaf was organized for the entire month at 71 different places in Pakistan. More or less ten thousand Islamic brothers were privileged to attend it.

The Ramadan Express arrives at Bab-ul-Madinah from Markaz-ul-Awliya

In order to be blessed with the company of Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه and to attend I’tikaf for the whole month of Ramadan, over 800 Islamic brothers along with a member of Shura travelled to Bab-ul-Madinah (Karachi) from Markaz-ul-Awliya (Lahore) via the Ramadan Express. During the journey, Islamic brothers learnt Sunnahs and managed to offer Salahs with congregation.

Inauguration of Masjid

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis “Khuddam-ul-Masajid”, Jaami’ Masjid Raabi’ah Habib was inaugurated in the Drigh Colony area of Bab-ul-Madinah (Karachi). On this delightful occasion, a Sunnah-inspiring Ijtima was held in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech. In Bab-ul-Madinah (Karachi), on 1st Ramadan-ul-Mubarak, 1438 AH, Salahs and Taraweeh were started at 10 new Masajid and 32 places designated for Salah.

Madani activities on the occasion of the ‘Urs of Laal Shahbaz Qalander

The annual ‘Urs of a saint Laal Shahbaz Qalander Sayyid ‘Usman Marwandi رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه took place from 16 to 21 Sha’ban-ul-Mu’azzam, 1438 AH, at Sehwan Sharif (Bab-ul-Islam Sindh). Under     the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis “Mazaraat-e-Awliya, i.e. Majlis for Shrines of Saints”,a session for Quranic recitation was held and Salahs were offered with congregation. An Ijtima’-e-Zikr-o-Na’at was also held on the occasion of the blessed ‘Urs. Moreover, Madani Qafilahs of Dawat-e-Islami also reached the blessed shrine. The Majlis “Mazaraat-e-Awliya” distributed more or less 4500 booklets published by Maktaba-tul-Madinah, including the booklet on the biography of the saint, namely Faizan-e-‘Usman Marwandi Laal Shahbaz Qalander.

Mentioned here are now brief details about the Madani activities performed in Pakistan by the Majlis “Mazaraat-e-Awliya” in the shrines of saints as well as in the Masajid adjacent to them:

202 Madani Dars

103 after-Fajr Madani Halqahs

84 Chowk Dars

54 Madrasa-tul-Madinah (for adults) with 370 attendees.

Learning Ijtima’ for the Imams of Masajid

From 13 to 15 May 2017, a 3-day learning Ijtima was held for the Imams as well as for the management committees of Masajid at the global Madani Markaz, Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi). Thousands of Islamic brothers were privileged to attend it. On the first and  the second day of the Ijtima’, Madani Muzakarahs were also held in which Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه answered questions, granting Madani pearls of knowledge and wisdom to the attendees.

Imamat course examinations

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis courses, Imamat course was offered at 13 places in Pakistan, 3 places in Hind and 1 place in Bangladesh. Examinations on the Imamat course were also administered. Furthermore, at the time of writing this report, Imamat courses are underway in Kenya and UK.

Ijtima’ under the supervision of Majlis Madani donation box

On 18 and 19 May, 2017, a learning Ijtima’ for the responsible Islamic brothers of the Majlis Madani donation box was held at the Madani Markaz, Faizan-e-Madinah Sardarabad (Faisalabad). The responsible Islamic brothers of the Majlis Madani donation box from Hind and UK also attended the Ijtima via internet.

Nafl Salah offered on the 9th anniversary of Madani Channel

By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ! On 10 Ramadan-ul-Mubarak 1438 AH, 6 June 2017, the ninth anniversary of Madani Channel was marked. In this regard, on the 10th night of Ramadan-ul-Mubarak 1438 AH, Nafl Salah was offered at various places of the world including the global Madani Markaz, Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi), expressing thanks to the Almighty.

Reciting and listening to the Holy Quran during Taraweeh Salah

In the month of Ramadan, 1438 AH, over sixteen thousand five hundred Huffaz Islamic brothers and Madani children from Madaris-ul-Madinah of Dawat-e-Islami got the privilege of reciting and listening to the Holy Quran during Taraweeh Salah.

Beloved son of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat adorned the heads of Islamic brothers with turbans

At the global Madani Markaz, Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi), the beloved son of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat, Maulana Al-Haaj Abu Usayd ‘Ubayd Raza Attari Madani مُـدَّ ظِلُّـهُ الۡـعَـالِی adorned the heads of those fortunate Islamic brothers with turbans who attended I’tikaf for the entire month and intended to wear the turban permanently.

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

 

Madani News of Islamic Sisters

Different Courses

On 28 May, 2017, a 19-day Madani Tarbiyyati course was offered in the following five cities of Pakistan: Bab-ul-Madinah (Karachi), Zamzam Nagar (Hyderabad), Sardarabad (Faisalabad), Gulzar-e-Taybah (Sargodha) and Gujrat. More or less 331 Islamic sisters were privileged to attend it.

In May 2017, a 3-day Faizan-e-Zakat course was offered in over 12 cities of Pakistan at 321 places. More or less 3135 Islamic sisters attended the course.

In Sha’ban-ul-Mu’azzam 1438 AH, 71 Maharim Ijtima’aat were held in 40 different places of Pakistan. The number of attendees was 618.

Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami prosper!

Overseas Madani News

 

Non-Muslim embraces Islam

In Kampala – the capital of Uganda – a non-Muslim college student came to Faizan-e-Madinah, the Madani Markaz of Dawat-e-Islami, where he embraced Islam. He was given the Islamic name Muhammad Sha’ban.

I’tikaf for the entire month of Ramadan

By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ! Dawat-e-Islami organized I’tikaf for the entire month of Ramadan in Hind, Bangladesh, Nepal, UK, South Africa, Mozambique, Germany, Italy, Kenya, Tanzania and Uganda, etc.  A large number of Islamic brothers were privileged to attend the I’tikaf.

Inauguration of Masjid and Faizan-e-Madinah

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis “Khuddam-ul-Masajid”, a Masjid was inaugurated in Uganda on 6 June, 2017. Likewise, on 21 May 2017, the foundation stone of Faizan-e-Madinah, the Madani Markaz of Dawat-e-Islami, was laid in Kolkata – a city in Hind.

Foundation stone of Jami’a-tul-Madinah

In Uttarakhand, northern Hind, the foundation stone of Jami’a-tul-Madinah “Faizan-e-A’la Hadrat” was laid. On this occasion, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in which a member of Shura delivered a speech.

Different courses

In May 2017, a 3-day Faizan-e-Zakat course was offered to Islamic sisters in Hind, America, Italy, South Korea, etc. at 77 different places. 588 Islamic sisters attended the course.

In May 2017, a 3-day Madani activities course was offered to Islamic sisters in different cities of Hind. More or less 422 Islamic sisters attended the course.

On 11, 12 and 13 May 2017, a 3-day Madani activities course was offered in Salalah, Dhofar province of Oman.

 

Share

Articles

Videos

Comments


Security Code