آم اور کھیرا

پھلوں کا بادشاہ

آم(Mango)اور اُس کے فوائد

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے،آم کو فَقَط کھایا ہی نہیں جاتا بلکہ دودھ کے ساتھ اس کاجوس(Milk Shake)بنا کر نہایت شوق سے پیا بھی جاتا ہے، آم کا نہ صرف گُودا بلکہ اس کا چھلکا اور گٹھلی بھی مفید ہے، باعتبارِذائقہ و لذّت پاکستانی آم دنیا میں مشہورہے۔آم کے چند فوائد ملاحَظہ کیجئے:

٭آم جلد بوڑھا ہونے سے بچاتاہے۔٭ہرقسم کے کینسر اور٭دَمے سےمَحفوظ رکھتاہے۔٭آم کے ریشے آنتوں کی صفائی کرتے اورہضم کانظام درست رکھتے ہیں۔٭آم ہڈیوں کی بیماریوں سے حفاظت کرتاہے۔٭اَمراضِ قلب والوں کے لئے آم ایک بہترین پھل ہے۔٭آم نزلہ، زُکام سے بچاتا ہے۔٭آم جسمانی کمزوری کو دُور، جسم کو فَربہ(موٹا) اور خون پیدا کرتا ہے۔٭آم کا جوس یعنی ملک شیک جگر، دل، دماغ، ہڈیوں اور پٹھوں کو سخت گرمی سے محفوظ رکھتا ہے۔٭کچاآم (یعنی کیری) لُولگنے سے بچانے، مِعدے اور اَنْتْڑیوں کے نظام کو درست کرنے، خون کی بیماریوں کو دور کرنے اور سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئےبھی بطورِ دوااستعمال کیا جاتا ہے۔ ٭کچے آم (یعنی کیری) کا اچاربھی بنایا جاتا ہے جو جسم کو فَربہ کرتا ہے۔ ٭آم کے چھلکے کینسر، شوگر، کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔٭آم کی گٹھلیوں کا  سفوف ہاضمے کو درست کرتا اورمِعدے  کی خرابیاں دُور کرتا ہے۔

نوٹ: کوئی بھی علاج اپنے طبیب سے مشورہ کئے  بغیر نہ کریں ۔

کھیرا(Cucumber)اور اُس کے فوائد

کھیرے کو موسم ِگرما کی سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اسے کچّا، پکاکراور بطورِ سلاد بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کھیرا دھوکر کچّا اورچھلکے سمیت کھانا زیادہ مفید ہے، اس کے چند فوائد ملاحَظہ کیجئے:

٭کھیرا کثرت سے کھانا گُردے کے دَرْد سے نجات کا باعِث ہے۔(گھریلوعلاج، ص55،ملخصاً) ٭کھیرا جسم میں غذائی کمی کو دور کرتا ہے۔٭کھیرے کے بیج پیشاب کے اَمراض کو دور کرنے میں مُعاوِن ہے۔٭ کھیرا تلّی اور جگر کے وَرَم کو دور کرتا ہے۔ ٭کھیرا کھانے سے مِعدہ اور جگر کی گرمی دور ہوجاتی ہے۔٭کھیرا پیاس کو بجھاتا، جسم کو تسکین پہنچاتا اور آنتوں کی ہر قسم کی رُکاوٹ کو دور کرتا ہے۔٭کھیرا پیٹ کی سختی کو دور کرکے اسے نرم کرتا اور پیٹ میں موجود فاسِد مادوں کو خارج کرتا ہے۔ ٭ کھیرے کا جوس مِعدے کی تیزابیت اور قبض کو دور کرنے میں بہت مفید ہے۔٭ کھیرا ہاضمےدار ہے، دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔٭ کھیرا طبیعت میں ہرقسم کی بےچینی، گھبراہٹ اور ہیجانی کیفیت کو ختم کرتا ہے۔٭ کھیرے کا جوس مَثانے کی پتھری خارج کرنے میں بھی مفید ہے۔ ٭کھیرے پرکالی مرچ، نمک اور لیموں نچوڑ کر کھایا جائے تو زیادہ مفید ہے۔ احتیاط کھیرا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہئے کہ اس سے ہیضہ ہوجانے کا اندیشہ ہے۔(ماخوذ اَز پھولوں، پھلوں اور سبزیوں سے علاج، ص356تا370)


Share

Articles

Comments


Security Code