عالِم کی شان

آؤ بچو حدیث رسول سنتے ہیں

عالِم کی شان

*مولانامحمد جاوید عطاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023

اللہ پاک کے پیارے اور   آخری نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اَكْرِمُوْا الْعُلَمَاءَیعنی عُلما کی عزت کرو۔  ( کنزالعمال ، جز10 ، 5 / 65 ، حدیث : 28760 )

پیارے بچّو!عالم ِ دین کی بہت فضیلت ہے ، ایک عالم  میں بہت ساری خوبیاں ہوتی ہیں جیسے اس کے پاس بہت سارا علم ہوتا ہے ، اللہ پاک  کا خوف رکھنے والا اور اللہ پاک کا نیک بندہ ہوتا ہے۔ عُلما قیامت کے دن شفاعت ( یعنی سفارش ) کریں گے۔

حضرت عَمرو بن قیس رحمۃُ اللہ علیہ کے پاس جب کوئی عالمِ دین تشریف  لاتے تو آپ دوزانو بیٹھ جاتے ( یعنی عالمِ دین کا ادب کرتے  ) اور کہتے : اللہ پاک  نے جو علم آپ کو عطا فرمایا وہ مجھے بھی سکھا دیجئے ۔ ( حلیۃ الاولیاء ، 5 / 117 )

اچّھے بچّو! شروع میں لکھی ہوئی حدیثِ مبارکہ پرعمل کرتے ہوئے آپ بھی عُلما کی عزت کیا کریں ، ان کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آئیں ، جب وہ تشریف لائیں تو  احترام کرتے ہوئے کھڑے ہو جائیں ، ان کے آگے نہ چلیں ، اگر آپ کسی عالمِ دین کے ساتھ کھانے میں شریک ہیں تو ان سے پہلے کھانا شروع نہ کریں ، اِن شآءَ اللہ آپ کو ثواب ملے گا اور اللہ پاکراضی ہوگا ۔

اللہ پاک ہمیں علما ئے کرام کا ادب و احترام کرنے اور بےادبی سے بچتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code