Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ یعنی جو ایمان کے ساتھ، ثواب کمانے کے لئے رَمضَانُ المُبَارَک کے روزے رکھے ، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔ ([1])ایک حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([2])

شش عید کے روزوں کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! ان حدیثوں سے اَوَّل تو شوّال کے 6 روزوں کی فضیلت معلوم ہوئی، انہیں شش عید کے روزے بھی کہتے ہیں، روایات میں ہے: * جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدشَوّال  میں 6روزے رکھے۔ توایسا ہے جیسے عمر بھرکا روزہ رکھا۔([3]) * جس نے عیدُالْفِطْر کے بعد(شوال میں ) 6روزے رکھ لئے تو اُس نے پورے سال کے روزے رکھے کہ جو ایک نیکی لائے گا اُسے 10ملیں گی۔ تو ماہِ رَمضَان کے روزے 10مہینے کے برابر ہوگئے اور ان 6 دنوں کے بدلے میں2مہینے تو پورے سال کے روزے ہوگئے۔([4])

شش عید کے روزے کب رکھے جائیں ؟

سُبْحٰنَ اللہ!  کیا بات ہے شش عید کے روزوں کی...!! الحمد للہ! ماہِ رمضان کے روزے رکھنے کی سعادت نصیب ہوئی، اب روزے رکھنے کی ایک روٹین تو بنی ہی ہوئی ہے، ہمیں چاہئے کہ شش عیدکے روزے بھی رکھ ہی لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!سال بھر کے


 

 



[1]...مسند ابو داود طیالسی، جلد:4، صفحہ:115، حدیث:2481۔

[2]... مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب فیمن صام  ...الخ،جلد:3، صفحہ:322،  حدیث:5102۔

[3]... مسلِم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم...الخ، صفحہ:424،  حدیث: 1164۔

[4]... الترغیب و الترہیب، کتاب الصوم، الترغیب فی صوم ست...الخ، صفحہ:346، حدیث:2۔