Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

وَسْوَسوں سے بچاتا ہے۔([1]) * صَفْ سیدھی کرنا دِلوں کو سیدھا رکھتا ہے۔ ([2]) * صَفْ میں مِل کر کھڑے ہونے سے دِل ملتے، اِتِّحاد بڑھتا اور شیطان سے حِفَاظت ملتی ہے۔

(6):اِیثارکرنا

پیارے اسلامی بھائیو! وہ نیک کام جن سے اللہ پاک راضِی ہوتا ہے، ان میں سے ایک نیک کام اِیثار بھی ہے۔ بہت مشہور واقعہ ہے؛ بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  میں ایک بار ایک بھوکاشخص حاضِر ہوا ،  پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے تمام اُمَّہاتُ المُؤ مِنین  رَضِیَ اللہُ عنہنّ کے گھروں میں معلوم کر وایا کہ کوئی کھانے کی چیز مل جائے مگر کسی کے یہاں کوئی کھانے کی چیز نہ تھی ۔ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے صحابہ ٔ  کرام رَضِیَ اللہُ عنہم سے  فرمایا: جو شخص اس کومہمان بنائے اللہ پاک اُس پر رَحمت فرمائے ۔حضرت ابوطلحہ انصاری  رَضِیَ اللہُ عنہ  کھڑے ہوگئے اور مہمان کو اپنے دولت خانے پر لے گئے ،  گھر جاکر اپنی زوجہ سے پوچھا :  گھر میں کچھ کھانا ہے؟ اُنہوں نے کہا :  صِرف بچّوں کیلئے تھوڑا سا رکھاہے ۔ حضرت ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا :  بچّوں کو بہلا پُھسلا کر سُلادو۔اورجب مِہمان کھانے بیٹھے تو چَراغ دُرُست کرنے کے بہانے اُٹھو اور چَراغ بجھا دو،  تاکہ مہمان اچھّی طرح کھا لے۔یہ ترکیب اس لئے کی کہ مہمان یہ نہ جان سکے کہ اہلِ خانہ اس کے ساتھ نہیں کھارہے ورنہ اِصرار کریگا اورکھانا تھوڑا ہے ،  اِس لئے مِہمان بھوکا رہ جائے گا۔ اس طرح حضرت ابوطلحہ رضی  نے مہمان کو کھانا کِھلا دیا اورخود اہلِ خانہ نے بُھوکے رہ کر رات گزار دی ۔    جب صبح ہوئی اوربارگاہِ نُبوّت میں حاضِر ہوئے۔ تو اللہ پاکے کے مَحبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے حضرت


 

 



[1]... لواقح الانوار القدسیۃ،العہد الثامن و الثلاثون فی المحافظۃ على تسویۃ الصف،جلد:1، صفحہ:189۔

[2]...معجم اوسط،جلد/4، صفحہ:35، حدیث:5121