Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ایک بندہ رات کواُٹھتا ہے، اچھی طرح وُضُو کرتا ہے، پھر اللہ پاک کی حمد کرتا ہے، اس کی بُزرگی بولتا ہے،اپنے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر دَرود پڑھتا ہے اور قرآن کھول کر پڑھنا شروع کر دیتا ہے، یہ وہ بندہ ہے جسے دیکھ کر اللہ پاک مسکراتا ہے اور فرماتا ہے: دیکھو! میرا بندہ عِبَادت کر رہا ہے جبکہ اسے میرے سِوا کوئی نہیں دیکھ رہا۔([1])

(5):صفیں سیدھی رکھنا

حضرت ابو سعیدخدری رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:3بندوں کو دیکھ کر اللہ پاک مُسکراتا ہے (1):وہ قوم جو نماز میں صفیں سیدھی کرتی ہے  (2):وہ بندہ جو اللہ پاک کی راہ میں جہاد کرتا ہے (1):تیسرا وہ بندہ جو رات کے اندھیرے میں عِبَادت کرتا ہے (انہیں دیکھ کر اللہ پاک مسکراتا ہے)۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ کُل5کام ہیں: یہ کُل5کام ہیں: (1):گناہوں کی معافی چاہنا، (2):رات کو نماز پڑھنا (3):رات کی تنہائی میں دَرود شریف پڑھنا(4):تلاوت کرنا (5):اور نماز میں صفیں سیدھی کرنا۔اب دیکھئے! یہ کتنے مشکل کام ہیں...؟ بالکل بھی نہیں، رات کو اُٹھیں، 2 رکعت نماز پڑھیں، جتنا ہو سکے دَرودِ پاک پڑھیئے! جتنا آپ سے ہو سکے، قرآنِ کریم کی تِلاوت کر لیجئے!زیادہ نہیں تو سُورۂ ملک ہی پڑھ لیجئے! اورجب نمازِ باجماعت کیلئے مسجد میں حاضِری ہو تو اپنی ایڑیوں اورکندھوں کا خیال کرتے ہوئے صف سیدھی بنائیے! یہ مختصر مختصر کام کرنے ہیں اوران کی فضیلت کتنی ہے، جو بندہ یہ کام کرتا ہے، وہ ایسا خوش نصیب بندہ ہے کہ اس کا رَبّ اس کے اس عمل پر مُسکراتا ہے، اس سے اِنتہائی راضِی ہوتا ہے


 

 



[1]... عجالۃ الراغب، باب مایقول اذا تعار من اللیل، صفحہ:878، حدیث:765 ۔

[2]... مصنف ابن ابی شیبۃ، کتاب الصلاۃ، باب ماقالوا فی اقامۃ الصف، جلد:1، صفحہ:388، حدیث:15۔