Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

ہے، حدیثِ پاک میں ہے: جو ہمیشہ اِسْتِغْفار کرتا ہے، اللہ پاک اس کے لئے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بناتا، ہر فکر وغم سے اسے خلاصی عطا فرماتا ہے۔ ([1]) * اس کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ ایسے بندے کو اللہ پاک غیب سے رزق عطا فرماتا ہے، حدیثِ پاک میں ہے: اِسْتِغْفار کرنے والے کو اللہ پاک ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو گا ۔ ([2]) * اس کی برکت سے اللہ پاک دلوں کے زنگ کو دور فرماتا ہے ، حدیثِ پاک میں ہے: بے شک لوہے  کی طرح دلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے اور اس کی جلاء (یعنی صفائی) کرنا اِسْتِغْفار ہے۔([3])اللہ پاک ہمیں استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

مُعَاف فضل وکرم سے ہو ہر خطا یارب                     ہو مغفرت پئے سلطانِ انبیا یارَبّ!

نبی کا صدقہ سَدا کے لئے تُو راضی ہو                                       کبھی بھی ہونا نہ ناراض یاخُدا! یَارَبّ!([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):رات کی عِبَادت

صحابئ رسول حضرت ابو ذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے فرمایا: 3بندے ہیں، اللہ پاک اُنہیں دیکھ کرمُسکراتا  اور بہت خوش ہوتا ہے:(1):وہ بندہ جو رات کو اُٹھے، بستر چھوڑے، اچھی طرح وُضُو کرے، پِھر نماز


 

 



[1]...ابو داود، كتاب الصلاة/الوتر، باب فى الاستغفار، صفحہ:247، حدیث:1518

[2]...ابن ماجہ،کتاب الادب، باب الاستغفار،صفحہ:612، حدیث: 3819۔

[3]... مجمع الزوائد،کتاب التوبہ، باب ماجاء فی الاستغفار، جلد: 10، صفحہ:350، حدیث: 17575۔

[4]...وسائلِ بخشش، صفحہ:82۔