Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

اوریہ وہ خوش نصیب ہے جو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بلا حساب جنّت میں داخِل ہو جائے گا۔

رات کی عبادت کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! رَمضَانُ المُبَارَک کے بعد اب ہماری نئی زندگی شروع ہوئی ہے، پکّی نیّت کیجئے! کہ اب سے آیندہ پُوری زندگی کا یہ معمول ہو گا کہ روزانہ رات کو زیادہ نہیں تو کم از کم 1 گھنٹہ اللہ پاک کی عبادت کے لئے ضرور خاص کریں گے، آج کل نوجوانوں کی راتیں عموماً فضولیات میں کٹ جاتی ہیں، سوشل میڈیا چلاتے ہوئے، موبائل پر مختلف چیزیں دیکھتے ہوئے، فیس بک، انسٹا گرام وغیرہ پر چیٹنگ کرتے ہوئےرات گزر جاتی ہے، کتنے کتنے گھنٹے گزر جاتے ہیں، اے عاشقانِ رسول! زیادہ نہیں، کم از کم 1 گھنٹہ اللہ پاک کی یاد کے لئے نکالئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وہ برکتیں ملیں گی کہ جن کا جواب نہیں ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! راتوں کو اللہ پاک کی عبادت میں گزارنا ایمان والوں کا وصف ہے ، اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ(۱۵) اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ(۱۶) كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ(۱۷)   (پارہ:26، الذٰریات:15، 17)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  بیشک پرہیزگار لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔ اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے ، بیشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرنے والے تھے۔ وہ رات میں کم سویا کرتے تھے۔

اللہ پاک کے آخری نبی ، مُحَمَّد  عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے رات کی عبادت کے  کئی فضائل بیان فرمائے ہیں: آئیے آپ کو چند روایات سناتا ہوں * رات کا قیام(نفلی نماز)ربّ کے قُرب کا باعث ، گناہوں ومَعاصی کوختم کرنے والا اور گناہوں سے منع کرنے