Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

ہے:یعنی اللہ پاک اسے ثواب اور رَحْمت سے دور کر دیتا ہے یا اسے مزید نیکی کی توفیق نہیں ملتی۔([1]) * صَفْ ٹیڑھی ہونے سے دِل ٹیڑھے ہوتے، اِخْتِلاف بڑھتا اور لڑائی جھگڑے پیدا ہوتے ہیں،2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:(1):سیدھے رہو، الگ الگ نہ رہو ورنہ تمہارے دِل الگ ہو جائیں گے۔([2])(2):اللہ کے بندو! اپنی صفیں سیدھی کرو! ورنہ اللہ پاک تمہارے درمیان اختلاف ڈال دے گا۔([3])

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ کتنا اہم معاملہ ہے...!! صفیں سیدھی نہ کرنا صِرْف ایک نماز کا مسئلہ نہیں ہے، اس کا اَثَر ہمارے روَیُّوں پر بلکہ پُورے معاشرے پر پڑتا ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ نماز میں صفیں سیدھی رکھا کریں۔

فرشتوں جیسی صفیں بناؤ!

قرآنِ کریم کی ایک سُورت ہے: سورۂ صَافَّات، اس مبارک سورت کی پہلی آیت میں اللہ پاک نے فرمایا:

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ(۱)   (پارہ:23 ،سورۂ صَافَّات:1)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: ان کی قسم جو باقاعدہ صفیں  باندھے ہوئے ہیں۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:یہاں صفیں باندھنے والوں سے مراد فرشتے ہیں۔([4])  حضرت جابِر بن سَمُرہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن پیارے آقا، مکی


 

 



[1]...فیض القدیر،جلد:6، صفحہ:306، حدیث:9076۔

[2]...مسلم، کتاب الصلاة، باب تسویۃ الصفوف و اقامتہا...الخ،صفحہ:169، حدیث:432۔

[3]... مسلم، کتاب الصلاة، باب تسویۃ الصفوف و اقامتہا...الخ،صفحہ:169، حدیث:436۔

[4]... تفسیرِ خازن ،پارہ:23 ،سورۂ صافات،زیرِ آیت:1،جلد:4،صفحہ:15۔