Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

زیادہ ہوتی ہے اسی لئے اس کا ثواب بھی زیادہ ہے۔([1]) (4):رات میں  کچھ دیر سونے کے بعد اٹھ کر نماز پڑھنا دن کی نماز کے مقابلے میں  زبان اوردل کے درمیان زیادہ موافقت کا سبب ہے۔(5):اس وقت قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور سمجھنے میں  زیادہ دِل جَمعی حاصل ہوتی ہے کیونکہ اس وقت شورو غل نہیں  ہوتا بلکہ سکون اور اطمینان ہو تا ہے جو کہ دِل جَمعی حاصل ہونے کا بہت بڑ اذریعہ ہے۔ ([2])

رات  کی عبادت نے  بخشوا دیا !

حضرت قَبِیْصَہ بن عُقْبَہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں  نےحضرت سُفیان ثوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکو ان کےاِنتقال کےبعدخواب میں  دیکھ کرپوچھا:مَافَعلَ اللہُ  بِک؟ یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا مُعاملہ فرمایا؟ تو اُنہوں  نے جواب دیا کہ میں  نے اپنے ربِّ کریم کا دیدار کیا تو اللہ پاک نے مجھ سےفرمایا:اےابن ِ سعید! تجھےمُبارک ہو،میں  تجھ سےراضی ہوں ، کیونکہ جب رات  ہوجاتی تھی تو تم آنسوؤں  اور رِقّت ِ قلبی کے ساتھ میری عبادت  کرتے تھے ، جَنّت  تمہارے سامنےہے جومحل لیناچاہو لے لواورتم میری زیارت کرتےرہو،کیونکہ میں  تم سے دُور نہیں  ہوں ۔([3])

عبادت میں گزرے مِری زندگانی                                               کرم ہو کرم یاخدا! یاالٰہی! ([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر نعیمی،پارہ:19، سورۂ فرقان، زیرِ آیت: 64،جلد:19،صفحہ:158۔

[2]... صراط الجنان ، پارہ:19، سورۂ فرقان، زیرِ آیت: 64،جلد:7، صفحہ:52۔

[3]...حلیۃ الاولیاء، جلد:7، صفحہ:77 بتغیر۔

[4]...وسائلِ بخشش، صفحہ:105۔