Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

کر یا بالکل نہ کھا کر نیز اسی طرح کے بے شمار مَواقِع پر اپنے نفس کو تھوڑی سی تکلیف دے کر  مُفت میں اِیثارکاثواب کمایا جاسکتاہے ۔

اِیثار کا ثواب بے حساب جنّت

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نقل کرتے ہیں:اللہ پاک نے حضرت موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہ ِالسَّلام  سے  فرمایا:  اے موسیٰ  ! کوئی شخص ایسا نہیں کہ وہ عمر بھر میں چاہے ایک ہی مرتبہ اِیثار کرے اور میں قِیامت والے دن اُس سے حِساب مانگتے ہوئے حیا نہ فرماؤں!  اُس کا مقام جنّت ہے،  وہ جہاں بھی چاہے رہے۔([1])

بکری کی سِری

کسی صَحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے بطور تحفہ ایک دوسرے صَحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کے گھر بکری کی سری بھیجی تو اُنہوں نے یہ فرما کر کہ فُلاں میرا بھائی مجھ سے زیادہ ضَرورت مَند ہے ،  وہ سری اُس کے گھر بھیج دی تو اُنہوں نے کہا کہ فُلاں مجھ سے بھی زیادہ حاجت مند ہے اور یوں وہ  سری اُس صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کے گھر بھجوا دی ۔ اِس طرح ایک نے دوسرے کے گھر اور دوسرے نے تیسرے کے گھر اُس سری کو بھیجا یہاں تک کہ وہ بکری کی سری 7گھر وں میں گھومتی ہوئی پھر سے پہلے ہی صَحابی کے پاس پَہُنچ گئی۔([2])

قطبِ مدینہ نے اِیثار کرنے والے تاجر کی حکایت بیان فرمائی

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ؟ غربت کے باوُجود ہمارے صَحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم


 

 



[1]... احیاء علوم الدین، ،کتاب ذم البخل وذم حب المال ،بیا ن الایثار وفضلہ، جلد:3، صفحہ:318۔

[2]...مستدرک، تفسیر سورۃ الحشر، قصۃ ایثار الصحابۃ، جلد:3، صفحہ:299، حدیث:3852