Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

کِھلانے پلانے کا عظیمُ الشّان ثواب

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے !  حضرت بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا   نے فاقے کے باوُجُود اپنا کھانا اِیثار فرما دیا ! ہمیں ان مبارک ہستیوں کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے، یقین مانئے!  بھوکوں کوکھانا کھلانااور پیاسوں کوپانی پلانا بڑے ثواب کا کام ہے۔ اِس ضِمن میں 2فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سنیئے:(1):جو مسلمان کسی مسلمان کو بھوک میں کھانا کھِلائے،  تو اللہ پاک اُسے قیامت والے دن جنّت کے پھل کھلائے گا اور جو کسی مسلمان کو پیاس میں پانی پلائے ، تو اللہ پاک اُسے قِیامت والے دن مُہر والی پاک وصاف شراب پلائے گا ۔ ([1]) (2):جو کسی مسلمان کو بھوک میں پیٹ بھر کر کھانا کھلائے تواللہ پاک اُسے جنّت میں اُس دروازے سے داخِل فرمائے گا جس میں سے اس جیسے لوگ ہی داخِل ہوں گے۔ ([2])

کھلانے پلانے کی توفیق دیدے                                                           پئے شاہِ کرب و بلا یا الٰہی

انوکھا دسترخوان

حضرت شیخ ابوالحسن اَنْطَاکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس ایک بار بَہُت سے مہمان آگئے۔ رات جب کھانے کا وَقت آیا تو روٹیاں کم تھیں،  چُنانچِہ روٹیوں کے ٹکڑے کر کے دَسترخوان پر رکھ دئیےگئے اوروہاں سے چَراغ اُٹھا دیاگیا ،  سب کے سب مہمان اندھیرے ہی میں دَسترخوان پر بیٹھ گئے ،  جب کچھ دیر بعد یہ سوچ کر کہ سب کھاچکے ہونگے چَراغ لایاگیا تو تمام ٹکڑے ویسے کے ویسے موجود تھے ۔ اِیثار کے جذبے کے تحت ایک لقمہ بھی کسی نے نہ کھایا تھا کیونکہ


 

 



[1]...ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ...الخ، صفحہ:581، حدیث:2449

[2]...معجم کبیر،جلد:8، صفحہ:418، حدیث:16589۔