Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغات بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں  بنائے گا۔

تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیت کے تَحْت ہے: بہت تجربات سے ثابت ہے کہ اَوْلاد کے حُصُول، بارِش کی طَلَب، تنگدستی سے نجات اور پیداوار کی کثرت کے لئے اِسْتِغْفار کرنا بہترین قرآنی عمل ہے۔([1]) 

3 مرتبہ دُعائے مغفرت کی برکت

امام اَبُو اللَّیث سمر قندی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: پچھلی قوموں میں ایک شخص تھا، اس نے بہت گُنَاہ کئے تھے، ایک بار اُس نے  اپنی پچھلی زِندگی کے بارے میں سوچا، گُنَاہوں کے بارے میں غور و فِکْر کیا تو اسے شرمندگی ہوئی، اُس نے نادِم و شرمندہ ہو کر 3 مرتبہ کہا: اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ مولیٰ! تیری بخشش... اِلٰہی! تیری بخشش، اے اللہ پاک! تیری بخشش۔ اُسی لمحے اسے موت آگئی اور اللہ پاک نے اس کی بخشش فرما دی۔([2])

تُو بےحساب بخش کہ ہیں بےشُمار جرم                  دیتا ہوں واسطہ تجھے شاہِ حجاز کا([3])

اِسْتِغْفار کی برکتیں

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی بارگاہ میں اِسْتِغْفار کرنے کی بڑی ہی برکتیں ہیں * مثلاً اس کی ایک بڑی ہی عظیم برکت یہ ہے کہ اس کی بدولت بندے کا تنگی اور غم دور  ہوتا


 

 



[1]...صراط الجنان، پارہ:29، سورۂ نوح، تحت الآیۃ:10-12، جلد:10، صفحہ:367۔

[2]...تنبیہ الغافلین، باب التوبہ،  صفحہ:53۔

[3]...ذوقِ نعت، صفحہ:18۔