Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

کاش ! ہم رَمضَان تک پہنچ پائیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہماری قسمت (Destiny) کا ستارہ بھی چمکنے والا ہے، کچھ ہی دِنوں بعد اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ماہِ رَمضَان کا چاند نظر آ جائے گا۔ اللہ پاک نے چاہا تو ہم اس سال بھی ماہِ رَمضَان کی مقدس گھڑیاں دیکھنے، ماہِ رَمضَان کی بابرکت ساعتوں میں سانسیں لینے کی سعادت پائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں یہ سَعادت بخشے، اللہ کرے ہمیں اتنی مہلت نصیب ہو اور ہم بخیر و عافیت *ماہِ سُبْحٰن*ماہِ نزولِ قرآن *پیارے پیارے مہینے*ماہِ رَمضَان تک پہنچنے میں کامیاب (Successful) ہو جائیں۔جب ماہِ رَمضَان تشریف لے آئے تو اس کا بھرپُور استقبال بھی فرمائیے! *نمازِ مغرب مسجد میں باجماعت ادا کیجئے! *زیادہ بہتر (Better)ہے کہ اَوَّابِین کے نوافل بھی پڑھ لیجئے! *ماہِ رَمضَان کا چاند دیکھنے کی بھی کوشش کیجئے! اور چاند دیکھ کر ہو سکے تو وہ دُعا بھی پڑھیئے جو ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پڑھا کرتے تھے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

میں رَمضَانُ الْمُبارَک پاؤں، روزے سارے رکھ پاؤں

تُو رکھ زندہ سلامت، ماہِ رَمضَان آنے والا ہے

اِلٰہی عافیت دینا، سلامت دِل عطا کرنا

عطا کر دے تُو صِحَّت، ماہِ  رَمضَان  آنے  والا  ہے([1])

ایک اَہَم وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! رَمضَانُ الْمُبارَک یقیناً بہت برکتوں والا مہینا ہے، اس ماہِ ذیشان


 

 



[1]...وسائلِ فردوس،صفحہ:25 بتقدم و تاخر۔