Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

اس کو کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں، وہ بھی سُن لیجئے! عُلَما فرماتے ہیں: *گُنَاہ کے سبب رِزْق میں کمی آتی ہے*دِل اور بدن کمزور ہوتے ہیں*عمر گھٹتی ہے*برکت اُٹھ جاتی ہے *گُنَاہ کے سبب قُوَّتِ ارادی کمزور ہوتی ہے *گُنَاہ ذِلَّت (Disgrace) کا سبب ہے*گُنَاہ ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے*گُنَاہ کے سبب عقل کو نقصان ہوتا ہے،نورِ عقل بجھ جاتا ہے *گُنَاہوں کے سبب زمین میں فساد برپا ہوتا ہے*حیا مٹتی اور بےحیائی بڑھتی ہے*گُنَاہ کے سبب نعمت جاتی اور زحمت آتی ہے۔([1])* مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ،اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: گُنَاہ اگرچہ ایک ہی ہو، اپنے ساتھ 10 بُرائیاں لے کر آتا ہے: (1):گُنَاہ کرنے والا اللہ پاک کو غَضَب دلاتا ہے (2):گُنَاہ کرنے والا اِبلیس (یعنی شیطان) کو خوش کرتا ہے (3):گُنَاہ کرنے والا جنّت سے دُور اور (4):جہنّم کے قریب ہو جاتا ہے (5):گُنَاہ کرنے والا خُود اپنے آپ پر ظُلم کرتا ہے (6):گُنَاہ کرنے والا اپنے باطِن کو ناپاک کر لیتا ہے (7):گُنَاہ کرنے والا اَعْمَال لکھنے والے فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے (8):گناہ کرنے والا پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو غمگین کرتا ہے (9):گناہ کرنے والا زمین و آسمان کو اپنے خِلاف گواہ بناتا ہے (10):گناہ کرنے والا انسانوں سے خیانت اور اللہ رَبُّ العالمین کی نافرمانی کرتا ہے۔([2])

سچّی پکّی توبہ کر لیجئے!

اے عاشقانِ رسول! رَمضَان تشریف لا رہا ہے، تقویٰ دِلانے والا مہینا آ رہا ہے، خُود کو سُدھار لینے کا مہینا آ رہا ہے، ہمّت کیجئے! پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کر کے، پاک صاف ہو کر


 

 



[1]... جنتی زیور، صفحہ:143 بتغیر۔

[2]...بحر الدموع، الفصل الثانی، صفحہ:42۔