Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

گُنَاہوں کی چند مثالیں

لہٰذا اس سال ماہِ رَمضَان میں اپنا یہ ہدف (Target)بنا لیجئے کہ اس سال پُورا ماہِ رَمضَان میں نے گُنَاہ نہیں کرنا*نماز چھوڑنا گُنَاہ ہے، ایک بھی نماز نہیں چھوڑنی*جماعت تَرْک کرنا گُنَاہ ہے، لہٰذا ایک بھی جماعت تَرک نہیں کرنی*تراوِیح چھوڑنے کی عادَت بنا لینا گُنَاہ ہے، لہٰذا پُورا مہینا 20 کی 20 تراویح پڑھتے رہنا ہے*روزہ چھوڑنا گُنَاہ ہے، لہٰذا صِرْف جمعرات اور جمعے کے نہیں بلکہ سارے روزے رکھنے ہیں*جھوٹ بولنا گُناہ ہے، لہٰذا پورا ماہِ رَمضَان ایک بھی جھوٹ نہیں بولنا*غیبت کرنا گُنَاہ ہے، پُورا ماہِ رَمضَان ایک مرتبہ بھی غیبت نہیں کرنی*چغلی کھانا گُنَاہ ہے، پُورا ماہِ رَمضَان چغلی سے بچنا ہے*بدنگاہی گُنَاہ ہے، پُورا ماہِ رَمضَان بدنگاہی سے بچنا ہے، فیس بُک چلانے میں احتیاط کرنی ہے، یوٹیوب کھولنے میں احتیاط کرنی ہے، سوشل میڈیا گویا گُنَاہوں کا گھر ہے، اس کے استعمال میں احتیاط کرنی ہے*کانوں کو گُنَاہوں سے بچانا ہے*ہاتھوں کو گُنَاہوں سے بچانا ہے*غرض کہ پُورے کے پُورے جسم  کو گُنَاہوں سے بچاتے ہوئے رَمضَانُ الْمُبارَک گزارنا ہے۔

ماہِ رَمضَان میں گُنَاہ کا وبال

*پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو رَمضَان میں گُنَاہ کا کام کرتا ہے، اللہ پاک اس کے سال بھر کے اَعْمال ضائع فرما دیتا ہے، بےشک رَمضَان اللہ پاک کا مہینا ہے، لہٰذا اس میں گُنَاہ کرنے سے  بچے رہو! ([1])*ایک حدیث شریف میں ارشاد ہوا: رَمضَانُ الْمُبارَک کی بےحرمتی سے بچو! بےشک اس میں نیکی کی اہمیت


 

 



[1]... معجم اوسط، جلد:2، صفحہ:414، حدیث:3688۔