Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

اُس نوجوان نے اِدھر اُدھر دیکھا، کوئی نظر نہ آیا، چنانچہ اس نے سُنی اَن سُنی کی اور شراب پینے لگا، جیسے اس نے برتن اُٹھایا تو میں نے پِھر وہی آیت تِلاوت کی:

اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ (پارہ:27، اَلْحَدِید: 16)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: کیا ایمان والوں کیلئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کی یاد اور اس حق کے لئے جھک جائیں

اب کی بار تو قرآنِ کریم کے یہ الفاظ اس کے دِل پر تاثِیر کا تِیر بن کر لگے، اس کے ہاتھ سے شراب گِر گئی، اس نے پُکار کر کہا: بَلٰی وَ اللہِ قَدْ آنکیوں نہیں، خُدا کی قسم! وہ وقت آ گیا ہے (کہ میرا دِل رَبّ کی یا دمیں جھک جائے)۔ یہ کہہ کر وہ غَار سے باہَر نکلا، میں بھی اس کے پیچھے پیچھے آیا، دیکھا تو وہ روتا جاتا تھا اور بلند آواز سے یہی کہہ رہا تھا: بَلٰی وَ اللہِ قَدْ آن کیوں نہیں، خُدا کی قسم! وہ (یعنی توبہ کا) وقت آ گیا ہے۔ بزرگ فرماتے ہیں: میں بھی اس کے پیچھے پیچھے ہو لیا۔ تھوڑی دُور چل کر آگے ایک بڑا تالاب تھا، خوفِ خُدا کے غلبے میں اس نوجوان نے یونہی تالاب میں قدم رکھ دیا (مگر خُدا کی قُدْرت کہ) وہ پانی کے اُوپر چلتا ہوا، آرام سے گُزر گیا۔ ([1])

بوقتِ نزع سلامت رہے مرا ایماں

مجھے نصیب ہو توبہ ہے التجا یاربّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

گُنَاہ کرنے کے نقصانات

پیارے اسلامی بھائیو! یہ تو گُنَاہوں سے بچنے کے انعامات تھے، اب جو بندہ گُنَاہ کرتا ہے،


 

 



[1]...روح الارواح، الفصل الثانی عشر، صفحہ:79بتغیر قلیل۔