Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ایک نصیحت

پیارے اسلامی بھائیو! یکم رَمضَانُ الْمُبارَک کو حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانیرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکا یومِ وِلادت  (Birthday)بھی ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے ہمارے غوثِ پاکرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی...!! آپ گُنَاہوں سے بچنے والے، نیکیوں پر نیکیاں کرنے والے، اللہ پاک کے پیارے اور پسندیدہ بندے تھے۔ آپ یکم رَمضَانُ الْمُبارَک کو پیدا ہوئے اور مَاشَآءَ اللہ! پیدا ہوتے ہی آپ نے روزہ رکھ لیا۔ ([1])آئیے! بیان کے آخر میں حُضُور غوثِ پاکرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی ایک نصیحت سنتے ہیں:

حضور غوثِ پاکرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: اللہ پاک کی نافرمانی سے بچنے کی خُوب کوشش کرو! اس کے دروازے کو مضبوط تھام لو...!! (بِلا شُبہ) 5عِبَادات (یعنی ایمان، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ) بجا لانا اور گُنَاہ چھوڑ دینا سب سے عظیم، سب کاموں سے بڑھ کر عزّت والا (Respectful) اور اللہ پاک کے ہاں زیادہ پسندیدہ  (Favorite)ہے۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں گُنَاہوں سے بچ کر، خوب نیکیاں کرتے ہوئے ماہِ رَمضَان گُزارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ماہِ رَمضَان کے صدقے ہم پکّے پکّے نیک بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ اس دور کی عظیم علمی و روحانی شخصیت بلکہ ولئ کامِل ہیں، آپ ہر ہفتے کو نمازِ عشا کے بعد مدنی مذاکرہ


 

 



[1]...منّے کی لاش، صفحہ:3، 4 ملتقطاً۔

[2]...فتوح الغیب، المقالۃ الرابعۃ و العشرون...الخ، صفحہ:44 ملتقطاً۔