Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

اس کی بخشش کا ہو گا اب ساماں                                                             واہ! کیا بات ماہِ رمضاں کی

ماہِ رَمضَان کے مختصر فضائل

کیا آپ جانتے ہیں رَمضَانُ الْمُبارَک کتنا عظیم مہینا ہے...؟ جی ہاں!*وہ مہینا تشریف لا رہا ہے،جسے حدیثِ پاک میں سَیِّدُ الْشَّہُور (تمام مہینوں کا سردار) کہا گیا ہے([1]) *وہ مُبارَک مہینا آ رہا ہے کہ اس کی پہلی رات (First Night)سے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جائیں گے، پِھر آخری رات (Last Night)تک بند نہیں ہوں گے*جواس مہینے میں ایک سجدہ کرے، اس کیلئے 1500 نیکیاں لکھی جاتی ہے اور جنّت میں سرخ یاقُوت کا گھر بنایا جاتا ہے *جو ماہِ رَمضَان کا پہلا روزہ رکھتا ہے، اس کے پچھلے گُناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں *صبح سے شام تک 70 ہزار فرشتے اس کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں([2])*وہ مہینا آ رہا ہے، جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گُنَا بڑھا دیا جائے گا([3]) *رَمضَانُ الْمُبارَک کی پہلی رات اللہ پاک اس اُمّت پر نظرِ رحمت فرماتا ہے اور جس پر اللہ پاک نظرِ رحمت فرمائے، اسے کبھی عذاب نہ دے گا([4]) *اس مُبارَک مہینے میں بخشش کے پروانے بانٹے جائیں گے، ہر روز افطار کے وقت 10 لاکھ گنہگاروں کی بخشش کی جائے گی اور جب اس مُبارَک مہینے میں جمعہ (Friday) تشریف لائے گا، تب تو وارے ہی نیارے ہو جائیں گے،  حدیثِ پاک کے مطابق رَمضَانُ الْمُبارَک میں شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ (یعنی جمعرات کو سورج غروب ہونے سے لے کر جمعہ کو سورج غروب ہونے تک) ہر ہر گھڑی میں 10، 10 لاکھ کی مغفرت


 

 



[1]...مصنف عبد الرزاق، کِتَاب الصیام،باب فضل الصیام،جلد:4،صفحہ:238، حدیث:7924۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمَان، باب فی الصیام، جلد : 3، صفحہ : 314، حدیث : 3635ملتقطًا۔

[3]... صحیح ابنِ خزیمہ، کتاب الصیام، باب فضائل شہر رَمضَان ان صح الخبر،صفحہ: 438، حدیث :1887۔

[4]... شُعَبُ الْاِیْمَان، باب فی الصیام، جلد : 3، صفحہ : 303، حدیث : 3603۔