Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

ایک مہینا اللہ کے لئے...!!

بہر حال پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رَمضَان سُدھرنے کا مہینا ہے۔ اس میں سُدھر جانے کا پکّا عزم کیجئے! حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک نے تمہارے لئے 11 مہینے رکھے ہیں، ان میں کھاؤ، پیو، لذّت اُٹھاؤ! مگر ایک مہینا اپنے لئے خاص فرمایا ہے فَاتَّقُوْا شَہْرَ رَمضَان فَاِنَّہٗ شَہْرُ اللہ یعنی ماہِ رَمضَان سے ڈرو! بےشک یہ اللہ کا مہینا ہے۔([1])

آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو                         فیض لے لو جلد یہ دن تیس کا مہمان ہے

بھائیو بہنو! کرو سب نیکیوں پر نیکیاں                                 پڑگئے  دوزخ  پہ  تالے  قید  میں  شیطان  ہے([2])

گُنَاہوں سے پاک رَمضَان

پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رَمضَان آ رہا ہے، سدھرنے کا مہینا آ رہا ہے، ماہِ رَمضَان كا ایک بنیادی مقصد (Basic Purpose)تقویٰ کا حُصُول ہے۔لہٰذا پُورا ماہِ رَمضَان تقویٰ و پرہیزگاری کے ساتھ یعنی گُنَاہوں سے بچ کر گزارنے کی نِیّت کر لیجئے! یہ پکّا ارادہ بنا لیجئے کہ پُورا ماہِ رَمضَان (چاہے 29 دِن ہوں یا 30 دِن ہوں) میں نے ایک بھی گُنَاہ نہیں کرنا۔ حضور مُجَدِّد الف ثانیرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: جیسا رَمضَان گزرتا ہے، پُورا سال ایسا ہی گزرتا ہے، جسے ماہِ رَمضَان میں استقامت مل جائے، اسے پُورا سال استقامت ملی رہتی ہے۔ ([3])

سُبْحٰنَ اللہ! ہم بس یہ ایک مہینا گُنَاہوں سے بچ کر گزار لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زندگی سَنْور جائے گی۔


 

 



[1]... شُعَبُ الْایمان، باب فی الصیام، فصل فی فضائل شہر رَمضَان، جلد:3، صفحہ:312، حدیث: 3632۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:705، 706ملتقطاً۔

[3]... مکتوباتِ امام ربانی، دفتراوّل، مکتوب:4، جلد:1، صفحہ:42۔