Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

فرمایا: اگر اللہ پاک زمین و آسمان کو بات کرنے کی اجازت (Permission)عطا فرما دے تو رَمضَان کے روزہ دار کو جنّت کی خوشخبری سُنائیں۔([1])

رَمضَانُ الْمُبارَک کا چاند دیکھنے کی دُعا

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک ہمیں اس مُبارَک مہینے کی قدر نصیب فرمائے۔*یہ پیارا پیارا *رحمتوں والا *عظمتوں والا*مغفرت والا مہینا تشریف لا رہا ہے۔*خوب خوشیاں منائیے! *جب ماہِ ذیشان تشریف لے آئے تو مُبارَک بادِیاں دیجئے! *ماہِ رَمضَان کا بھرپُور طریقے سے استقبال کیجئے!*ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رَمْضَان کا بھرپُور استقبال (Welcome)فرماتے، جب چاند نظر آتا تو قبلے کی طرف رُخ کر کے یُوں دُعا مانگتے:

اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْاَمْنِ وَالاَمَانَۃِ وَالسَّلَامَةِ وَالْعَافِيَةِ الْمُجَلِّلَةِ وَدِفَاعِ الْاَسْقَامِ وَالْعَوْنِ عَلَى الصَّلَاةِ وَالصِّيَامِ وَالْقِیَامِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ،اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنَا لِرَمضَان وَسَلِّمْهُ مِنَّا حَتَّى يَنْقَضِيَ وَقَدْ غَفَرْتَ لَنَا وَرَحِمْتَنَا وَعَـفَوْتَ عَنَّا

ترجمہ:اے اللہ ! اس چاند کو ہم پر اَمن و اَمان (Peace)، سلامتی، مکمل عافیت اوربیماریوں سے حِفاظت کا ذریعہ بنا اورنماز، روزے، عبادت اور تلاوتِ قرآن پرمددکاسبب بنا۔ اے ربِّ کریم!ہمیں رَمضَان کی وجہ سے سلامتی عطافرمایعنی اسے ہمارے لئے سلامتی والابنا اور اسے ہم سے سلامتی عطافرمایہاں تک کہ جب یہ رُخصت ہو تو تیری مَغفرت ورَحمت اور عَفَو و دَرگزر ہمارا یقینی مقدر بن چکا ہو۔([2])


 

 



[1]...تاریخِ مدینہ دمشق،جلد:73،صفحہ:267۔

[2]...کَنْزالْعُمَّال،کتاب الصوم،فصل فی فضلہ و فضل رَمضَان،جلد4،جز:8،صفحہ:270،حدیث: 24286۔