Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

فرماتے ہیں،یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول تفسیر، حدیث، شریعت، طریقت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوال کرتے ہیں، امیرِ اہلسنّت اُن کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ  ہفتے والے دن  نمازِ عشا کے بعد اور خاص ماہِ رمضان میں روزانہ نمازِ عصر اور نمازِ تراویح کے بعد مدنی چینل پر لائیو(Live) دِکھایا جاتا ہے۔ مدنی مذاکرہ اِصْلاحِ عقائد و اَعْمَال کا بہترین ذریعہ ہے: *الحمد للہ! اب تک سینکڑوں کافِر مدنی مذاکرہ دیکھ کر کلمہ پڑھ چکے ہیں *لاکھوں بےنمازی نمازی بن چکے ہیں *ہزاروں دِلوں کی اِصْلاح ہوئی ہے۔

آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین حاصِل ہوگا *محبّتِ اِلٰہی ملے گی *عشقِ رسول میں اِضافہ ہو گا *گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی * نیکی کا جذبہ ملے گا اور *اَخْلاق و کردار میں بھی بہتری آئے گی۔ تمام اسلامی بھائی پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نِیّت کر لیجئے!۔

عِلْم وحکمت بھرا مدنی مذاکرہ

پنجاب، پاکستان واہ کینٹ (ضلع راولپنڈی) کے ایک نوجوان کا بیان ہے : نمازیں قضا کرنا، فلمیں دیکھ کر شیطان کو خوش کرنا اور گانے باجے وغیرہ سُن کر مست رہنا میرا معمول تھا، آہ! میں سُنتوں پر عمل کرنے سے محروم تھا، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں روشنی یوں آئی کہ ایک دِن ایک مبلغ دعوتِ اسلامی سے میری ملاقات ہوگئی، انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے اجتماعی سُنَّت اعتکاف کا ذہن(Mindset) دیا، ان کے پیارے انداز میں دی گئی نیکی کی دعوت میرے دِل پر اَثَر(Effect) کر گئی اور میں اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا، اب میرے شب و روز عبادت میں گزرنے لگے، پُرسوز بیانات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں نے میرے دِل کی دنیا ہی بدل دی، کرم بالائے کرم یہ کہ اجتماعی اعتکاف میں