Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

ہوں اور سنیئے! اسی روزے نے اللہ پاک کے ساتھ میری صلح کروا دی۔([1])

اپنے اندر تبدیلی لائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! رَمضَانُ الْمُبارَک نَشاۃِ ثانیہ (یعنی نئی پاکیزہ زندگی پانے) کا مہینا ہے۔ اب رَمضَانُ الْمُبارَک تشریف لا رہا ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے اَندر کچھ تبدیلی کی کوشش کریں، اپنے آپ کو، اپنے دِل کو، اپنی رُوح کو دوبارہ نئے سرے سے سنورانے کی کوشش کریں، مثلاً*پچھلی زندگی گُنَاہوں میں گزری، اب توبہ کر لیں*پہلے نمازیں نہیں پڑھتے تھے، اب پڑھنا شروع کر دیں*پہلے روزے نہیں رکھتے تھے، اس سال پُورے ماہِ رَمضَان کے روزے رکھیں*پہلے فلمیں ڈرامے دیکھنے کی عادَت (Habit) ہے، اسے چھوڑ دیں*پہلے بدنگاہی کرتے تھے، اب اس سے باز آجائیں* پہلے غیبت و چغلی وغیرہ گُنَاہوں میں پڑتے ہیں، اب اس سے رُک جائیں *پہلے سُودِی لین دَین کرتے ہیں، اب چھوڑ دیں۔ غرض کہ پہلے زندگی جیسے گزر رہی تھی، سَوْ گزر رہی تھی، اب رَمضَانُ الْمُبارَک تشریف لا رہا ہے، ماہِ رَمضَان نَشاۃِ ثانیہ (ایک نئی زندگی اپنانے) کا مہینا ہے، لہٰذا پچھلی بُرائیوں والی زندگی کو چھوڑ کر نئی اچھی زندگی کی طرف قدم بڑھائیے!

جیسے نیا سال آنے پر مختلف کمپنیاں اپنی پروڈکٹ کا نیا ماڈل نکالتی ہیں، ابھی جیسے 2024 شروع ہوا تو موٹر سائیکل، کار، موبائل وغیرہ کمپنیوں نے اپنے نئے ماڈل لاؤنچ کر دئیے ہوں گے، اس طرح ہمارا، ہماری اپنی ذات کا بھی تو کوئی نیا وَرْژَن ہونا چاہئے، رَمضَانُ الْمُبارَک تشریف لے آیا، لوگوں کو پتا چلے کہ *یہ بندہ پہلے بےنمازی تھا، اب نمازی بن گیا ہے *پہلے جھوٹ بولتا تھا، اب سچا اور ایماندار ہو گیا ہے*پہلے گلیوں میں بیٹھتا، لوگوں کو ستاتا


 

 



[1]...نہر کی صدائیں، صفحہ:7تا8۔