Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت ملی، آپ کے پُر اَثَر ارشادات سے میں اس قدر متاثر (Impress)ہوا کہ میں نے فوراً اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور نمازوں کی پابندی کا عزم کر لیا، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب(Motivation) دلانے پر چاند رات کو گھر جانے کے بجائے راہِ خُدا کا مسافر بن گیا جہاں عِلْمِ دین کے سنہری موتیوں سے دامن بھرنے کا موقع ملا اور سنتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کرنے کا جذبہ بھی دِل میں پیدا ہو گیا۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ                                                         اَخْلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

” درود و سلام “ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقان رسول! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون(smartphone) کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے  سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے:درود و سلام (Durood-o-Salam ) *اس درود وسلام ایپلی کیشن میں درود شریف موجود ہیں جنہیں آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں یا انہیں اپنے موبائل اَن لاک ٹیون (Unlock Tune) کے طور پر سیٹ کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ جیسے ہی آپ اپنے فون کو اَن کریں گے خود بخود (Automatically)درودِ پاک چل پڑے گا *یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ آپ موبائل کو اَن لاک کریں تو وہ درودِ پاک آپ کے موبائل کی اسکرین پر نظر آئے اس کی برکت یہ ہو گی کہ آپ پہلے درودِ پاک پڑھیں گے پھر موبائل استعمال کریں۔مزید یہ کہ اسکرین پر نظر آنے والے درودِ پاک کا فونٹ