Book Name:Ramadan Sudharne Ka Mahina Hai

ہیں: میں نے اس فرشتے کو سلام کیا مگر وہ اللہ پاک کی تسبیح میں مَصْرُوف تھا، اسے سلام سُنائی نہ دیا۔ اب جبریلِ امین عَلَیْہ ِالسَّلام نے اسے کہا: ہٰذَا مُحَمَّد یعنی یہ محبوبِ خُدا، حضرت مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں۔ جب اس نے یہ سُنا تو خوشی سے اپنے 2سبز پَر پھیلائے، یہ اتنے بڑے پَر تھے، جنہوں نے آسمان اور زمین کو گھیر لیا۔ اب اس نے مجھ سے گلے ملنے کی سَعَادت پائی اور ادب سے بَوسَہ بھی دیا۔ پِھر عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کے لئے خوشخبری (Good News)ہے کہ اللہ پاک نے ماہِ رَمضَان کے صدقے آپ کی اُمَّت کو بخش دیا ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے مزید فرمایا: اس فرشتے کے سامنے 2صندوق رکھے تھے، جن پر ہزاروں تالے لگائے گئے تھے۔ میں نے پوچھا: ان صندوقوں میں کیا ہے؟ اس فرشتے نے عرض کیا: ان صندوقوں میں آپ کی اُمّت کے روزہ داروں کے لئے جہنّم سے آزادی کے پروانے ہیں۔([2])

عاصیوں کی مغفرت کا لے کر آیا ہے پیام جھوم جاؤ مجرمو! رَمضاں مہِ غفران ہے

بھائیو بہنو! کرو سب نیکیوں پر نیکیاں                           پڑگئے دوزخ پہ تالے قید میں شیطان ہے([3])

آمدِ رَمضَان کی خوشخبریاں

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان (Glory) ہے ماہِ رَمضَان کی...!!اور اس مُبارَک مہینے میں روزے رکھنے والوں کی بھی کیا شان ہے...!!صحابئ رسول حضرت اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہسے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے


 

 



[1]... سُلْوَۃُ الْعَارِفین،باب فضیلۃ الصیام،جلد: 1،صفحہ: 267ملتقطًا۔

[2]... سُلْوَۃُ الْعَارِفین،باب فضیلۃ الصیام،جلد: 1،صفحہ: 268ملتقطًا۔

[3]...وسائلِ بخشش، صفحہ:706۔