Book Name:Fazail e Ausaf e Siddiq e Akbar

مُحَبَّت کرنے، آپ کے نقشِ سیرت سے روشنی لے کر اپنے اَخْلاق و کردار سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا مختصر تعارف

*حضرت صِدِّیق ِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہ بہت بلند رُتبہ صحابی ہیں *آپ کا نامِ پاک: عَبْدُ اللہ۔ کنیت: اَبُوبَکْر اور صِدِّق و عَتِیق آپ کے مشہور لقب ہیں *آپ بالغ مَردَوں میں پہلے مسلمان *پہلے صحابئ رسول *پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے اَوَّلِیْن دوست *پہلے خطیبِ اسلام *پہلے مُبَلِّغِ اسلام (یعنی دِین کی تبلیغ فرمانے والے) *پہلے مُعِیْنُ الدِّین (یعنی دِین کے لئے مالی و جانی مدد کرنے والے) *پہلے بانئ مسجد (یعنی اسلام میں سب سے پہلے مسجدِ بیت بنانے والے) *پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے وزیرِ خاص، *فرشتوں کی گفتگو سننے والے *امامُ الانبیا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہِری زندگی ہی میں نَمازوں کی اِمامت فرمانے والے *اللہ پاک، جبریلِ امین اور محبوبِ خُدا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے صِدِّیق لقب پانے والے *مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اور جانشینِ مصطفےٰ ہیں *حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ وہ بلند رُتبہ صحابی ہیں کہ قرآنِ کریم کی کم و بیش 32 آیات اور سینکڑوں حدیثوں میں آپ کی شان و عظمت بیان ہوئی *پیارے اور آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے وِصَالِ ظاہِری کے بعد حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ بِلا فَصْل(یعنی پہلے)خلیفہ مُقَرَّر(Appoint)ہوئے *2 سال، 7 ماہ مَسْنَدِ خلافت پر رونق افروز رہے۔([1]) *آپ نے 22 جُمَادَی الْاُخْریٰ،13 ہجری کو وفات پائی۔([2])  *آپ سبز سبز گنبد میں اپنے یارِ


 

 



[1]...مستدرک،کتاب معرفۃ الصحابہ،ولی ابو بکر فی خلافتہ...الخ،جلد:4،صفحہ:8حدیث:4474 ۔

[2]...الطبقات الکبریٰ لابن سعد،جلد:3،صفحہ:151۔